Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلاتبلوچستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آروکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026جام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلاتبلوچستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آروکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026

گورنر سندھ کی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول، سہولیات اور مکمل تحفظ کی یقین دہانی

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کاروباری شخصیات کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول، سہولیات اور مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔گورنر سندھ نہال ہاشمی سے 18 رکنی کاروباری وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، وفد کی قیادت مرزا اشتیاق بیگ نے کی جس دوران معاشی و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان گورنر سندھ نے بتایا کہ ملاقات میں سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری ماحول کی بہتری اور پائیدار معاشی استحکام پر تبادلہ کیا گیا جبکہ صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور برآمدات پر بھی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے معاشی بحالی کے وژن کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے جبکہ نواز شریف نے ہمیشہ کاروباری طبقے کیلئے سازگار پالیسیاں متعارف کرائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سادگی اور کفایت شعاری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، موجودہ حالات میں کفایت شعاری ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں معیشت بحالی، سرمایہ کاری میں اضافہ اور روزگار مواقع کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا، ساتھ ہی گورنر سندھ نے سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول، سہولیات اور مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔ترجمان کے مطابق وفد نے حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے نجی و سرکاری شعبے میں روابط کے فروغ پر زور دیا۔اس کے علاوہ مرزا اشتیاق بیگ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی معیشت کی بہتری کیلئے حکومت کے ساتھ ہراول دستہ بنی رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *