Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع’جے یو آئی سینیٹر کے گھر پر 40 افراد کا حملہ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیلنوڈیرو میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور امن و امان کی صورتحال کے خلاف 6 نومبر کو احتجاج کا اعلانسیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تکایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع’جے یو آئی سینیٹر کے گھر پر 40 افراد کا حملہ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیلنوڈیرو میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور امن و امان کی صورتحال کے خلاف 6 نومبر کو احتجاج کا اعلانسیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تک

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلان

پنجاب (رپورٹ ۔ شاہد علی مگسی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے چودھری نعیم کریم سینئر رہنما مسلم لیگ ( ن) کی قیادت میں بلوچستان سے آئے ہوئے لیڈرز اوڈیسی سکول اینڈ کالج کے طلباء و طالبات کے وفد نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔
ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھا دیا، ہر سال مزید اضافہ ہوگا

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک دشمن عناصر بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، تاہم پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
گورنر پنجاب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کے تمام صوبے ایک اکائی ہیں اور بلوچستان کی ترقی دراصل پورے پاکستان کی ترقی ہے۔سردار سلیم حیدر خان نے نوجوانوں کو ملک کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے لیڈرز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے اور اس میں ہر سال مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبا یہاں آ کر اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *