Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع’جے یو آئی سینیٹر کے گھر پر 40 افراد کا حملہ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیلنوڈیرو میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور امن و امان کی صورتحال کے خلاف 6 نومبر کو احتجاج کا اعلانسیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تکوڑانگی لونی کو دانت توڑ جواب یورپ کے فیشن کے مؤجدین کی جانب سےدینی مدارس ہماری دینی، ملی اور تہذیبی شناخت کے محافظ ہیں، انہیں کسی دباؤ یا سازش سے ختم نہیں کیا جا سکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقپنجگور: دو روزہ کتب میلے میں 10 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت، طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکتصوبائی مشیر مینا مجید کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع’جے یو آئی سینیٹر کے گھر پر 40 افراد کا حملہ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیلنوڈیرو میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور امن و امان کی صورتحال کے خلاف 6 نومبر کو احتجاج کا اعلانسیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تکوڑانگی لونی کو دانت توڑ جواب یورپ کے فیشن کے مؤجدین کی جانب سےدینی مدارس ہماری دینی، ملی اور تہذیبی شناخت کے محافظ ہیں، انہیں کسی دباؤ یا سازش سے ختم نہیں کیا جا سکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقپنجگور: دو روزہ کتب میلے میں 10 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت، طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکتصوبائی مشیر مینا مجید کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع

جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کوئٹہ ویسٹ کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دینی مدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز جاری کیے جانے کے عمل پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے آئین کی خلاف ورزی اور بلیک میلنگ قرار دیا ہے۔جے یو آئی بلوچستان کے ترجمان دلاور خان کاکڑ کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ مقامی اور ناتجربہ کار افسران کو استعمال کرنے والے عناصر سے پارٹی بخوبی آگاہ ہے۔ مدارس کے خلاف اس قسم کے مضحکہ خیز اقدامات سے دینی مدارس اور ان کے وابستگان کو کسی صورت مرعوب نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ مدارس دینِ اسلام اور تعلیم کی ترویج کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔مولانا عبدالواسع نے نشاندہی کی کہ بلوچستان اسمبلی میں مدارس بل پیش کرنے سے راہِ فرار اختیار کرنے کے بعد اب انتظامی دبا کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مدارس کی رجسٹریشن کی راہ میں اصل رکاوٹ وفاقی و صوبائی حکومتیں خود ہیں، جبکہ مدارس اس عمل میں مکمل طور پر بے قصور ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مدارس کی خودمختاری، حقوق اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غیر آئینی اقدامات کے ذریعے دبا ڈالنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *