Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
’جے یو آئی سینیٹر کے گھر پر 40 افراد کا حملہ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیلنوڈیرو میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور امن و امان کی صورتحال کے خلاف 6 نومبر کو احتجاج کا اعلانسیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تکوڑانگی لونی کو دانت توڑ جواب یورپ کے فیشن کے مؤجدین کی جانب سےدینی مدارس ہماری دینی، ملی اور تہذیبی شناخت کے محافظ ہیں، انہیں کسی دباؤ یا سازش سے ختم نہیں کیا جا سکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقپنجگور: دو روزہ کتب میلے میں 10 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت، طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکتصوبائی مشیر مینا مجید کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جارینفرت کی سیاست کا زوال اور جنگی جنون کی شکست’جے یو آئی سینیٹر کے گھر پر 40 افراد کا حملہ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیلنوڈیرو میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور امن و امان کی صورتحال کے خلاف 6 نومبر کو احتجاج کا اعلانسیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تکوڑانگی لونی کو دانت توڑ جواب یورپ کے فیشن کے مؤجدین کی جانب سےدینی مدارس ہماری دینی، ملی اور تہذیبی شناخت کے محافظ ہیں، انہیں کسی دباؤ یا سازش سے ختم نہیں کیا جا سکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقپنجگور: دو روزہ کتب میلے میں 10 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت، طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکتصوبائی مشیر مینا مجید کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جارینفرت کی سیاست کا زوال اور جنگی جنون کی شکست

الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے باقی اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے جاری تمام اقدامات تا حکمِ ثانی روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 140-A کی معطلی کے حکم نامے کے بعد صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے کے ان اضلاع کے علاوہ جہاں گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد آرٹیکل 140-A معطل کیا گیا تھا، باقی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس سلسلے میں انتخابی تیاریاں بھی شروع کردی گئی تھیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے 4 نومبر 2026 کو جاری کردہ آرڈر نمبر 3 کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں حکم نامے کی شق نمبر 2 پر تفصیلی غور کیا گیا، جس کے تحت آئین کے آرٹیکل 140-A کی معطلی کا اطلاق پہلے سے مخصوص اضلاع کے علاوہ خیبر پختونخوا کے دیگر تمام اضلاع تک بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 140-A صوبوں میں مقامی حکومتوں کے قیام سے متعلق ہے، جبکہ اس کی ذیلی شق 2 کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔

الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 140-A کی معطلی کے انتخابی عمل پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا کہ وفاقی حکومت کے حکم نامے کے باعث خیبر پختونخوا کے باقی اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔

لہٰذا کمیشن نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے اب تک کیے گئے تمام اقدامات تا حکمِ ثانی روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *