Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع’جے یو آئی سینیٹر کے گھر پر 40 افراد کا حملہ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیلنوڈیرو میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور امن و امان کی صورتحال کے خلاف 6 نومبر کو احتجاج کا اعلانسیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تکایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع’جے یو آئی سینیٹر کے گھر پر 40 افراد کا حملہ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیلنوڈیرو میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور امن و امان کی صورتحال کے خلاف 6 نومبر کو احتجاج کا اعلانسیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تک

شانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت

شانگلہ (رپورٹ: شاکر خان): شانگلہ کے علاقے داموڑی ہاؤس میں مسز تاج آفریدی کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی شانگلہ کے ضلعی رہنماؤں، عہدیداران اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر افسر ملک خان کی قیادت میں مسز تاج آفریدی نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسز تاج آفریدی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت، ضلعی رہنماؤں، عہدیداران اور کارکنوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ داموڑی ہاؤس میں ان کے اعزاز میں منعقدہ شمولیتی تقریب میں بھرپور شرکت اور پرتپاک استقبال ان کے لیے باعثِ عزت و افتخار ہے۔ انہوں نے پارٹی قیادت اور کارکنوں کی محبت، تعاون اور حوصلہ افزائی کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مشکل ترین حالات میں بھی اپنے خاندان سمیت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ وابستہ رہیں اور انتخابات کے دوران بھی پارٹی کا ساتھ دیا۔ تاہم گزشتہ دس سے گیارہ سال تک انتظار، مشکلات اور مختلف مسائل برداشت کرنے کے باوجود ان کی آبائی یونین کونسل نصرت خیل میں بنیادی ترقیاتی سہولیات کی صورتحال تسلی بخش نہ ہوسکی۔

مسز تاج آفریدی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ یونین کونسل نصرت خیل میں آج تک ایک کلومیٹر طویل تارکول یا سیمنٹ کی پختہ سڑک بھی تعمیر نہیں ہوسکی۔

ان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ انہوں نے پارٹی کی سینئر قیادت، علاقے کے عوام اور متعلقہ مقامی قیادت کی خواہش اور مشاورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی آئندہ سیاسی جدوجہد کا محور علاقے کی ترقی، عوامی مسائل کا حل، خواتین کے حقوق کا تحفظ اور محروم طبقات کی آواز متعلقہ فورمز تک پہنچانا ہوگا۔

تقریب کے اختتام پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے مسز تاج آفریدی اور ان کے ساتھیوں کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *