Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلاتبلوچستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آروکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026جام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلاتبلوچستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آروکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026

کوئٹہ میں دہشتگردی کی دو بڑی کوششیں ناکام بنادی گئیں ہیں، بابر یوسفزئی

کوئٹہ میں دہشتگردی کی دو بڑی کوششیں ناکام بنادی گئیں، بابر یوسفزئی

کوئٹہ میں دہشتگردوں کی جانب سے دو مختلف مقامات پر کارروائی کی کوششوں کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایف سی اور پولیس نے فوری اور مؤثر ردعمل دیا۔

انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی پر فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگرد فرار ہو گئے، تاہم بھاگتے ہوئے انہوں نے معصوم شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

بابر یوسفزئی نے کہا کہ بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کے لیے معصوم بلوچ عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں، تاہم سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں اور پورے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال قابو میں ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔

معاون برائے داخلہ نے شہریوں اور میڈیا سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں، جبکہ پولیس، ایف سی اور دیگر ادارے ہمہ وقت عوام کی خدمت اور حفاظت کے لیے موجود ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *