Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسعکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکت

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عمران شوکت نے انکشاف کیا ہے کہ شہر میں گزشتہ دو ماہ سے وارداتیں کرنے والے پانچ رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس میں خواتین کے علاوہ ایک پولیس اہلکار بھی شامل تھا۔ گرفتار گروہ نے مبینہ طور پر تقریبا 70 لاکھ روپے مالیت کی وارداتیں کیں۔ انہوں نے بتایا کہ تاجر ہاشم نورزئی کے قتل میں ملوث ملزم سعد اللہ نورزئی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ سبزل روڈ پر بچے کی بوری بند لاش ملنے کے واقعے میں مقتول کی چچی کو حراست میں لیا گیا ہے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی عمران شوکت نے کہا کہ ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں شہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔ گزشتہ دو ماہ سے ایک منظم گینگ شہر میں سرگرم تھا، جس نے مختلف وارداتوں کے ذریعے تقریبا 70 لاکھ روپے کا مال لوٹا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کیا، جس میں ایک پولیس اہلکار اور خواتین بھی شامل تھیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کے لیے کوئی جگہ نہیں اور محکمہ اپنے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔ سرکاری وسائل پر پولیس اہلکاروں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت نہیں، جبکہ ہراسگی سے متعلق رپورٹ ہونے والے مقدمات میں بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ تاجر ہاشم نورزئی کے قتل میں ملوث ملزم سعد اللہ نورزئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسی طرح سبزل روڈ پر بچے کی بوری بند لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات کے دوران قتل میں مبینہ طور پر ملوث بچے کی چچی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سریاب روڈ پر دو افراد کے قتل اور بینک ڈکیتی کے واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔ بینک ڈکیتی کی تفتیش سی ٹی ڈی کررہی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کا پہلو سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بینک انتظامیہ کی جانب سے بھی غفلت سامنے آئی ہے، جس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ڈی آئی جی عمران شوکت کی پریس کانفرنس کے دوران اچانک بجلی چلی گئی، جس کے باعث پریس کانفرنس میں کچھ دیر کے لیے تعطل پیدا ہوا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *