Banner

سیالکوٹ پریمیئر لیگ 2026 کا کامیاب گرینڈ فائنل نوجوانوں کے جذبے کی عکاسی ہے، فردوس عاشق اعوان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سجاد میموریل سپورٹس کمپلیکس، کوبے چک میں سیالکوٹ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) 2026 کے گرینڈ فائنل کی تقریب کا انعقاد ہم سب کے لیے باعث امتنان مبارک باد کاموقع ہے ،کہ انکی ذاتی دلچسپی کی بدولت یہ کھیل کا میدان نوجوان سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے ، یہ نوجوانوں کی کھیلوں سے دلچسپی کا عملی مظاہرہ ہے ،کیونکہ کھیل کسی بھی مہذب معاشرے کی پہچان ہوتے ہیں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کرکٹ سمیت دیگر کھیل نہ صرف جسمانی صحت بہتر بناتے ہیں بلکہ نظم و ضبط، ٹیم ورک برداشت جیسے اوصاف بھی پیدا کرتے ہیں۔ سیالکوٹ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مزید اقدامات جاری رکھیں گی تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سجاد میموریل سپورٹس کمپلیکس، کوبے چک میں سیالکوٹ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) 2026 کے گرینڈ فائنل کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا منعقدہ گرینڈ فائنل میں شائقینِ کرکٹ، علاقہ مکینوں، سماجی و سیاسی شخصیات نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سجاد میموریل سپورٹس کمپلیکس کے قیام کے حوالے س کہا کہ یہ سٹیڈیم ان کے مرحوم چھوٹے بھائی ملک سجاد حسین اعوان کے نام سے منسوب ہے جو اپنے دور کے بہترین کرکٹر تھے اور کرکٹ سے بے حد لگاؤ رکھتے تھے، اسی جذبے کو زندہ رکھنے اور علاقے کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اس سپورٹس کمپلیکس کا قیام عمل میں لایا گیا جو آج علاقہ میں کھیلوں کا ایک بڑا مرکز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سپورٹس کمپلیکس ان کے دفتر کے بالکل سامنے واقع ہے جبکہ اس کے سامنے شیڈ ٹرسٹ کے زیر انتظام شریفاں بی بی میموریل ہسپتال قائم ہیں جہاں عوام کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اس طرح ایک ہی جگہ پر کھیل، صحت سماجی خدمت کے منصوبے موجود ہیں جو عوامی خدمت کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے ہمیشہ سیالکوٹ خصوصاً دیہی علاقوں میں تعلیم، صحت کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں انہوں نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانے کے لیے سپورٹس ایونٹس کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ انہوں نے سیالکوٹ پریمیئر لیگ کے منتظمین کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ ایسے ایونٹس سے مقامی کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور انعامات دیے جبکہ رنر اپ ٹیم اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے۔ شائقینِ کرکٹ نے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ سیالکوٹ پریمیئر لیگ آئندہ برسوں میں مزید بڑے پیمانے پر منعقد ہوگی اور یہ سپورٹس کمپلیکس علاقہ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا مرکز بنا رہے گا

سیالکوٹ پریمیئر لیگ 2026 کا کامیاب گرینڈ فائنل نوجوانوں کے جذبے کی عکاسی ہے، فردوس عاشق اعوان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us