Banner
Daily Sahafat Quetta
November 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں ٹریفک ویک کے تحت آگاہی ریلی، شہریوں کو قوانین کی پابندی کا پیغامقائم پور میں حضرت بابا بزرگؒ کا تین روزہ عرس میلہ عقیدت و احترام سے اختتام پذیرمحمد اصغر خان کھوسہ نیشنل پیس کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر مقررآزاد صحافت جمہوریت کی مضبوط بنیاد ہے ،عمران زاہد کھوکھرڈاکٹر ذاکر حسین عادل کی زیرِ صدارت مختلف چیپٹرز کا خصوصی اجلاسشہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں لطیف ڈے کی پروقار تقریب، صوفیانہ کلام اور ثقافتی رنگ نمایاںمیرواہ گورچانی میں آج دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایک روزہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوگاکامران مرتضیٰ کے بھائی کی دکان سیل کرنا سیاسی عدم برداشت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقچوکی انچارج علی گل کی تعیناتی کے بعد علیوان میں امن و امان کی صورتحال بہتر، شہریوں کا اظہارِ اطمینانتعلیمی اداروں کی بحالی اور معیارِ تعلیم میں بہتری اولین ترجیح ہے، طارق عزیز مگسیکوئٹہ میں ٹریفک ویک کے تحت آگاہی ریلی، شہریوں کو قوانین کی پابندی کا پیغامقائم پور میں حضرت بابا بزرگؒ کا تین روزہ عرس میلہ عقیدت و احترام سے اختتام پذیرمحمد اصغر خان کھوسہ نیشنل پیس کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر مقررآزاد صحافت جمہوریت کی مضبوط بنیاد ہے ،عمران زاہد کھوکھرڈاکٹر ذاکر حسین عادل کی زیرِ صدارت مختلف چیپٹرز کا خصوصی اجلاسشہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں لطیف ڈے کی پروقار تقریب، صوفیانہ کلام اور ثقافتی رنگ نمایاںمیرواہ گورچانی میں آج دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایک روزہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوگاکامران مرتضیٰ کے بھائی کی دکان سیل کرنا سیاسی عدم برداشت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقچوکی انچارج علی گل کی تعیناتی کے بعد علیوان میں امن و امان کی صورتحال بہتر، شہریوں کا اظہارِ اطمینانتعلیمی اداروں کی بحالی اور معیارِ تعلیم میں بہتری اولین ترجیح ہے، طارق عزیز مگسی

آزاد صحافت جمہوریت کی مضبوط بنیاد ہے ،عمران زاہد کھوکھر

آزاد صحافت جمہوریت کی مضبوط بنیاد ہے ،عمران زاہد کھوکھر

شیر گڑھ (نامہ نگار) عالمی یومِ آزادیٔ صحافت کے موقع پر صدر مرکزی پریس کلب رجسٹرڈ شیر گڑھ و ضلعی چیئرمین ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس اوکاڑہ عمران زاہد کھوکھر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آزاد، غیر جانب دار اور ذمہ دار صحافت کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے۔ صحافت ریاست کا اہم ستون اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ صحافی معاشرتی ناانصافیوں، کرپشن، بدعنوانی اور عوامی مشکلات کی نشاندہی کرکے حکامِ بالا تک عوام کی آواز پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران مختلف مشکلات، دباؤ اور عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لہٰذا حکومت کو صحافیوں کے تحفظ، آزادیٔ اظہار اور معاشی استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ عمران زاہد کھوکھر نے مزید کہا کہ صحافت محض خبر رسانی کا نام نہیں بلکہ یہ ایک قومی، سماجی اور اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔ مرکزی پریس کلب رجسٹرڈ شیر گڑھ حق و سچ کی آواز بلند کرنے، عوامی مسائل اجاگر کرنے اور مثبت و ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔ انہوں نے عالمی یومِ آزادیٔ صحافت کے موقع پر ملک بھر کے صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ قلم کی حرمت، سچائی اور عوامی خدمت کے مشن کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *