Banner
Daily Sahafat Quetta
November 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
قائم پور میں حضرت بابا بزرگؒ کا تین روزہ عرس میلہ عقیدت و احترام سے اختتام پذیرمحمد اصغر خان کھوسہ نیشنل پیس کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر مقررآزاد صحافت جمہوریت کی مضبوط بنیاد ہے ،عمران زاہد کھوکھرڈاکٹر ذاکر حسین عادل کی زیرِ صدارت مختلف چیپٹرز کا خصوصی اجلاسشہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں لطیف ڈے کی پروقار تقریب، صوفیانہ کلام اور ثقافتی رنگ نمایاںمیرواہ گورچانی میں آج دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایک روزہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوگاکامران مرتضیٰ کے بھائی کی دکان سیل کرنا سیاسی عدم برداشت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقچوکی انچارج علی گل کی تعیناتی کے بعد علیوان میں امن و امان کی صورتحال بہتر، شہریوں کا اظہارِ اطمینانتعلیمی اداروں کی بحالی اور معیارِ تعلیم میں بہتری اولین ترجیح ہے، طارق عزیز مگسیتمام محکمے اپنی ذمہ داریاں بروقت اور بہتر انداز میں انجام دیں، ڈپٹی کمشنر کوئٹہقائم پور میں حضرت بابا بزرگؒ کا تین روزہ عرس میلہ عقیدت و احترام سے اختتام پذیرمحمد اصغر خان کھوسہ نیشنل پیس کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر مقررآزاد صحافت جمہوریت کی مضبوط بنیاد ہے ،عمران زاہد کھوکھرڈاکٹر ذاکر حسین عادل کی زیرِ صدارت مختلف چیپٹرز کا خصوصی اجلاسشہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں لطیف ڈے کی پروقار تقریب، صوفیانہ کلام اور ثقافتی رنگ نمایاںمیرواہ گورچانی میں آج دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایک روزہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوگاکامران مرتضیٰ کے بھائی کی دکان سیل کرنا سیاسی عدم برداشت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقچوکی انچارج علی گل کی تعیناتی کے بعد علیوان میں امن و امان کی صورتحال بہتر، شہریوں کا اظہارِ اطمینانتعلیمی اداروں کی بحالی اور معیارِ تعلیم میں بہتری اولین ترجیح ہے، طارق عزیز مگسیتمام محکمے اپنی ذمہ داریاں بروقت اور بہتر انداز میں انجام دیں، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

ڈاکٹر ذاکر حسین عادل کی زیرِ صدارت مختلف چیپٹرز کا خصوصی اجلاس

ڈاکٹر ذاکر حسین عادل کی زیرِ صدارت مختلف چیپٹرز کا خصوصی اجلاس

اسلام آباد(وحید منظر) عالمی شہرت حاصل کردہ پاکستان کے مایہ ناز شاعر، ادیب، محقق، نقاد ، سینئر صحافی، دانشور، (IVA) کے ایگزیکٹو ممبر ورلڈ، سینئر پیٹرن ایشیا ، انٹرنیشنل لا اینڈ جسٹس ہیومن رائٹس (ILJHR) کے ایڈیشنل ایگزیکٹو ممبر ورلڈ ، جوائنٹ سینئر پیٹرن ایشیا محترم ڈاکٹر ذاکر حسین عادل کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف شعبوں پر مبنی اداروں سے وابستہ ایگزیکٹو شخصیات نے شرکت کی اور محترم ڈاکٹر ذاکر حسین عادل کو پھولوں کے ہار پہنائے- شرکاء میں محمد ایاز، محمود حسن،شائستہ وسیم ، کریم الدین، اشرف علی اصفہانی، نسرین سلطان، حنیف چوہان، سلیمان شاہ، انصار انصاری، ڈاکٹر شوکت علی کے نام سر فہرست ہیں- بعد ازاں محترم ڈاکٹر ذاکر حسین عادل کو کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی – جسکے بعد شرکاء نے مجموعی طور پر اپنے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ علم و ادب، صحافت، والینٹر چیپٹر، لا اینڈ جسٹس چیپٹر ، ہیومن رائٹس چیپٹر ، پیس کلچر چیپٹر، اکنامک اینڈ سوشل چیپٹر اور دیگر چیپٹرز کے لئے محترم ڈاکٹر ذاکر حسین عادل کی دیرینہ ملکی اور عالمی خدمات قابل قدر ہیں – آپ نے جس منفرد انداز سے اقوام متحدہ (UN) کے مذکورہ شعبوں کے فروغ کیلئے کام کرتےآئے اور کر رہے ہیں یہ ایک بے مثال تاریخ رقم ہو رہی ہے جس پر ہم سب محترم ڈاکٹر ذاکر حسین عادل پر فخر محسوس کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں- نیز آپ نے بزنس پروجیکٹ کے جواز سے معاشی بہتری، بزنس کی تقویت کے ساتھ خدمت اور پروجیکٹ اکائونٹ کی وسعت کے تناظر میں سماجی و فلاحی اداروں کو ملکی اور عالمی سطح پر وسعتی وابستگی کے جو دور رس مواقع فراہم کئے یہ معاشی بہتری کا تسلسل ہیں – آخر میں محترم ڈاکٹر ذاکر حسین عادل نے کہا کہ لا اینڈ جسٹس ہیومن رائٹس اقوام متحدہ (ایچ۔آر) ایکٹ اور متعلقہ آرٹیکلز و سیکشنز کے فروغ کیلئے کوشاں ہے یہ ایسا لا متناہی سلسلہ ہے جسکی کوئی حد نہیں لیکن آگاہی اور رہنمائی کے بغیر اہداف تک پہنچنا آسان بھی نہیں –

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *