Banner
Daily Sahafat Quetta
November 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پشکان لنک روڈ کا ٹینڈر آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا، مولانا ہدایت الرحمٰنبلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 18 اور 19 نومبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع سامنے آئیں گے، بلال خان کاکڑبلوچستان ریونیو اتھارٹی میں اصلاحات کا فیصلہ، ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران واپس بھیجے جائیں گے، میر سرفراز بگٹیکوئٹہ میں ٹریفک ویک کے تحت آگاہی ریلی، شہریوں کو قوانین کی پابندی کا پیغامقائم پور میں حضرت بابا بزرگؒ کا تین روزہ عرس میلہ عقیدت و احترام سے اختتام پذیرمحمد اصغر خان کھوسہ نیشنل پیس کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر مقررآزاد صحافت جمہوریت کی مضبوط بنیاد ہے ،عمران زاہد کھوکھرڈاکٹر ذاکر حسین عادل کی زیرِ صدارت مختلف چیپٹرز کا خصوصی اجلاسشہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں لطیف ڈے کی پروقار تقریب، صوفیانہ کلام اور ثقافتی رنگ نمایاںمیرواہ گورچانی میں آج دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایک روزہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوگاپشکان لنک روڈ کا ٹینڈر آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا، مولانا ہدایت الرحمٰنبلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 18 اور 19 نومبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع سامنے آئیں گے، بلال خان کاکڑبلوچستان ریونیو اتھارٹی میں اصلاحات کا فیصلہ، ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران واپس بھیجے جائیں گے، میر سرفراز بگٹیکوئٹہ میں ٹریفک ویک کے تحت آگاہی ریلی، شہریوں کو قوانین کی پابندی کا پیغامقائم پور میں حضرت بابا بزرگؒ کا تین روزہ عرس میلہ عقیدت و احترام سے اختتام پذیرمحمد اصغر خان کھوسہ نیشنل پیس کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر مقررآزاد صحافت جمہوریت کی مضبوط بنیاد ہے ،عمران زاہد کھوکھرڈاکٹر ذاکر حسین عادل کی زیرِ صدارت مختلف چیپٹرز کا خصوصی اجلاسشہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں لطیف ڈے کی پروقار تقریب، صوفیانہ کلام اور ثقافتی رنگ نمایاںمیرواہ گورچانی میں آج دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایک روزہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوگا

کوئٹہ میں ٹریفک ویک کے تحت آگاہی ریلی، شہریوں کو قوانین کی پابندی کا پیغام

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر ٹریفک ویک کے سلسلے میں کوئٹہ میں ٹریفک قوانین سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی ریلی اور کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔آگاہی ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر (صدر) محمد یوسف ہاشمی، ایس پی صدر کوئٹہ اور ٹریفک پولیس کے ایس پیز نے کی۔ اس موقع پر شرکائ نے ٹریفک قوانین کی پابندی، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال، مقررہ رفتار برقرار رکھنے اور دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اس موقع پر افسران نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے عوام میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔تقریب کے اختتام پر ٹریفک ویک کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کا پابند بنانے، حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفری ماحول کی فراہمی کے لیے آگاہی مہم اور عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *