Banner
Daily Sahafat Quetta
November 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پشکان لنک روڈ کا ٹینڈر آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا، مولانا ہدایت الرحمٰنبلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 18 اور 19 نومبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع سامنے آئیں گے، بلال خان کاکڑبلوچستان ریونیو اتھارٹی میں اصلاحات کا فیصلہ، ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران واپس بھیجے جائیں گے، میر سرفراز بگٹیکوئٹہ میں ٹریفک ویک کے تحت آگاہی ریلی، شہریوں کو قوانین کی پابندی کا پیغامقائم پور میں حضرت بابا بزرگؒ کا تین روزہ عرس میلہ عقیدت و احترام سے اختتام پذیرمحمد اصغر خان کھوسہ نیشنل پیس کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر مقررآزاد صحافت جمہوریت کی مضبوط بنیاد ہے ،عمران زاہد کھوکھرڈاکٹر ذاکر حسین عادل کی زیرِ صدارت مختلف چیپٹرز کا خصوصی اجلاسشہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں لطیف ڈے کی پروقار تقریب، صوفیانہ کلام اور ثقافتی رنگ نمایاںمیرواہ گورچانی میں آج دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایک روزہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوگاپشکان لنک روڈ کا ٹینڈر آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا، مولانا ہدایت الرحمٰنبلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 18 اور 19 نومبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع سامنے آئیں گے، بلال خان کاکڑبلوچستان ریونیو اتھارٹی میں اصلاحات کا فیصلہ، ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران واپس بھیجے جائیں گے، میر سرفراز بگٹیکوئٹہ میں ٹریفک ویک کے تحت آگاہی ریلی، شہریوں کو قوانین کی پابندی کا پیغامقائم پور میں حضرت بابا بزرگؒ کا تین روزہ عرس میلہ عقیدت و احترام سے اختتام پذیرمحمد اصغر خان کھوسہ نیشنل پیس کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر مقررآزاد صحافت جمہوریت کی مضبوط بنیاد ہے ،عمران زاہد کھوکھرڈاکٹر ذاکر حسین عادل کی زیرِ صدارت مختلف چیپٹرز کا خصوصی اجلاسشہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں لطیف ڈے کی پروقار تقریب، صوفیانہ کلام اور ثقافتی رنگ نمایاںمیرواہ گورچانی میں آج دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایک روزہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوگا

بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں اصلاحات کا فیصلہ، ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران واپس بھیجے جائیں گے، میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ریونیو اتھارٹی (بی آر اے) کی استعداد کار میں اضافے، محصولات کے سالانہ اہداف کے حصول اور ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اصلاحاتی اقدامات اور قابل عمل حکمت عملی کا جائزہ لینے سے متعلق اہم اجلاس بدھ کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ادارے کی مجموعی کارکردگی، محصولات کے حصول کی صورتحال اور انتظامی و ادارہ جاتی اصلاحات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری خزانہ جہانگیر خان اور چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان نے ادارے کی مجموعی کارکردگی، سالانہ مالی اہداف کے حصول، محصولات میں اضافے کے امکانات اور مجوزہ اصلاحاتی اقدامات کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کی خدمات ان کے متعلقہ محکموں کو واپس کی جائیں گی، جبکہ ادارے کی پیشہ ورانہ استعداد اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مارکیٹ اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی تاکہ محصولات کے حصول کے لیے جدید تقاضوں کے مطابق مو¿ثر حکمت عملی وضع کی جا سکے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو ایک مضبوط، فعال اور پیشہ ورانہ بنیادوں پر استوار ادارہ بنایا جائے اور محصولات کے حصول کے لیے روایتی طریقہ کار کے بجائے جدید انتظامی و تکنیکی مہارتوں سے استفادہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے مالی وسائل میں اضافے اور محصولات کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے ادارے کی استعداد کار میں بہتری ناگزیر ہے، اس مقصد کے لیے اصلاحاتی اقدامات کو مو¿ثر انداز میں آگے بڑھایا جائے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری خزانہ جہانگیر خان، چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *