Banner
Daily Sahafat Quetta
November 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پشکان لنک روڈ کا ٹینڈر آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا، مولانا ہدایت الرحمٰنبلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 18 اور 19 نومبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع سامنے آئیں گے، بلال خان کاکڑبلوچستان ریونیو اتھارٹی میں اصلاحات کا فیصلہ، ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران واپس بھیجے جائیں گے، میر سرفراز بگٹیکوئٹہ میں ٹریفک ویک کے تحت آگاہی ریلی، شہریوں کو قوانین کی پابندی کا پیغامقائم پور میں حضرت بابا بزرگؒ کا تین روزہ عرس میلہ عقیدت و احترام سے اختتام پذیرمحمد اصغر خان کھوسہ نیشنل پیس کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر مقررآزاد صحافت جمہوریت کی مضبوط بنیاد ہے ،عمران زاہد کھوکھرڈاکٹر ذاکر حسین عادل کی زیرِ صدارت مختلف چیپٹرز کا خصوصی اجلاسشہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں لطیف ڈے کی پروقار تقریب، صوفیانہ کلام اور ثقافتی رنگ نمایاںمیرواہ گورچانی میں آج دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایک روزہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوگاپشکان لنک روڈ کا ٹینڈر آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا، مولانا ہدایت الرحمٰنبلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 18 اور 19 نومبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع سامنے آئیں گے، بلال خان کاکڑبلوچستان ریونیو اتھارٹی میں اصلاحات کا فیصلہ، ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران واپس بھیجے جائیں گے، میر سرفراز بگٹیکوئٹہ میں ٹریفک ویک کے تحت آگاہی ریلی، شہریوں کو قوانین کی پابندی کا پیغامقائم پور میں حضرت بابا بزرگؒ کا تین روزہ عرس میلہ عقیدت و احترام سے اختتام پذیرمحمد اصغر خان کھوسہ نیشنل پیس کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر مقررآزاد صحافت جمہوریت کی مضبوط بنیاد ہے ،عمران زاہد کھوکھرڈاکٹر ذاکر حسین عادل کی زیرِ صدارت مختلف چیپٹرز کا خصوصی اجلاسشہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں لطیف ڈے کی پروقار تقریب، صوفیانہ کلام اور ثقافتی رنگ نمایاںمیرواہ گورچانی میں آج دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایک روزہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوگا

پشکان لنک روڈ کا ٹینڈر آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا، مولانا ہدایت الرحمٰن

ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر معین الرحمٰن خان کی سربراہی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اجلاس ہوا جس میں پشکان لنک روڈ، سربندر لنک روڈ پر پل کی تعمیر اور میرین ڈرائیو پر آنکاڑہ کور سے تا شابی کے درمیان سڑک کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، سپرنٹنڈنگ انجینئر روڈ نادر بلوچ، اسسٹنٹ انجینئر ذاکر نور اور پرسنل اسسٹنٹ ٹو ایم پی اے وسیم صمد بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشکان لنک روڈ کی تعمیر کے لیے آئندہ ہفتے ٹینڈر جاری کیا جائے گا، جبکہ میرین ڈرائیو پر آنکاڑہ کور سے تا شابی کے درمیان سڑک کی مرمت و بحالی کے کام کا فوری طور پر آغاز کیا جائے گا۔اس دوران ان ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون، تخمینہ لاگت اور دستیاب وسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دستیاب وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پشکان لنک روڈ کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ منصوبے میں مرکزی چوک کی تزئین و آرائش اور ڈرینج لائن کی تعمیر بھی شامل ہے۔سربندر لنک روڈ پر پل کی تعمیر کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ منصوبے کے پی سی ون کو ریشنلائز کرکے دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد فنڈز کی دستیابی کی صورت میں تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا۔ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے پشکان، سربندر اور دیگر ملحقہ علاقوں کے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی، سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئے گی اور گوادر شہر سمیت نواحی علاقوں میں آمدورفت مزید آسان اور محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *