Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

پاکستان کا خطے میں قیام امن کیلئے کردار ناقابل فراموش ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(خ ن )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے موجودہ علاقائی صورتحال میں پاکستان کی متوازن، اصولی اور مدبرانہ سفارتکاری پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو ان کی م¶ثر سفارتی کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود پاکستان نے جس تحمل، تدبر اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابلِ ستائش ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتکاری نہ صرف حالات کی نزاکت کو مدنظر رکھ کر تشکیل دی گئی ہے بلکہ اس میں امن، مکالمے اور باہمی احترام کے اصولوں کو بھی ترجیح دی گئی ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں اسلام آباد کو ایک ایسے م¶ثر پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے جہاں مکالمے کے ذریعے مسائل کے حل اور کشیدگی میں کمی کی راہ ہموار ہو رہی ہے انہوں نے اس امر کو خوش آئند قرار دیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں دانشمندانہ قیادت اور متوازن سفارتی حکمت عملی ہی پائیدار امن کی ضمانت بن سکتی ہے۔ پاکستان کی قیادت کا سنجیدہ اور ذمہ دارانہ طرز عمل نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی مثبت پیغام دے رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *