Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

وزیر اعظم سے وزیرِ منصوبہ بندی کی ملاقات، ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو مختلف ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال، ان پر ہونے والی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ قومی اہمیت کے تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو جلد از جلد ان کے ثمرات حاصل ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور پائیدار معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، اس لیے ترقیاتی منصوبوں پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی کہ باہمی تعاون اور مؤثر رابطے کے ذریعے منصوبوں کی تکمیل کی رفتار مزید تیز کی جائے۔

ملاقات میں قومی ترقی سے متعلق مختلف امور اور مستقبل کے ترقیاتی اہداف پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *