Banner
Daily Sahafat Quetta
November 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں 8 سے 14 نومبر تک گرینڈ شمولیتی مہم چلائے گی، جمال شاہ کاکڑسکینہ عبداللہ خان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، عوامی اور خواتین کے مسائل پر گفتگومنفی درجہ حرارت میں گیس کی بندش کسی بڑے انسانی سانحے کا سبب بن سکتی ہے، مولانا قاری مہراللہملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ فارم 47 کی حکومت سے نجات ہے، مولانا عبدالقادر لونیکسی بھی جماعت کی تنظیمی مضبوطی اور فعالیت میں شعبہ مالیات بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حاجی صالح محمدوزیراعلیٰ پنجاب سے ننھے محمد صمد کے علاج کے لیئے فوری مدد کی اپیلTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں 8 سے 14 نومبر تک گرینڈ شمولیتی مہم چلائے گی، جمال شاہ کاکڑسکینہ عبداللہ خان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، عوامی اور خواتین کے مسائل پر گفتگومنفی درجہ حرارت میں گیس کی بندش کسی بڑے انسانی سانحے کا سبب بن سکتی ہے، مولانا قاری مہراللہملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ فارم 47 کی حکومت سے نجات ہے، مولانا عبدالقادر لونیکسی بھی جماعت کی تنظیمی مضبوطی اور فعالیت میں شعبہ مالیات بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حاجی صالح محمدوزیراعلیٰ پنجاب سے ننھے محمد صمد کے علاج کے لیئے فوری مدد کی اپیلTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی

مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں 8 سے 14 نومبر تک گرینڈ شمولیتی مہم چلائے گی، جمال شاہ کاکڑ

پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) واحد سرگرم سیاسی جماعت ہے جو موجودہ کٹھن حالات کے باوجود میدانِ عمل میں موجود ہے اور عوامی رابطوں کے ساتھ پارٹی کو مزید فعال اور متحرک بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ پارٹی کی جانب سے 8 نومبر سے گرینڈ شمولیتی پروگراموں کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے تحت 14 نومبر تک صوبے بھر میں مسلسل شمولیتی جلسے اور بڑے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شمولیتی مہم کے سلسلے میں پہلا بڑا جلسہ آج بروز اتوار 8 نومبر کو دوپہر 2 بجے میلاک ہال، گلستان روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوگا، جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر افراد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کریں گے۔ جلسے سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار محمد ایاز صادق ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ، صوبائی وزرا، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین صوبائی اسمبلی بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے سینئر ساتھیوں کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ 8 نومبر سے شروع ہونے والا شمولیتی پروگرام پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں میں نئی جان ڈالے گا اور مختلف علاقوں میں جماعت کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو اکثر نو گو ایریا قرار دیا جاتا ہے، تاہم مسلم لیگ (ن) کے مسلسل شمولیتی پروگرام اور سیاسی سرگرمیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایک متحرک سیاسی جماعت مشکل حالات میں بھی عوام کے درمیان موجود رہتی ہے۔ پارٹی میں شمولیت کے خواہش مند افراد کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اس بات کی عکاس ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور پالیسیوں پر لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔جمال شاہ کاکڑ نے بتایا کہ 8 نومبر کو گرینڈ شمولیتی جلسے کے بعد 9، 10، 11، 12، 13 اور 14 نومبر تک مسلسل شمولیتی تقریبات اور بڑے عوامی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، جن کے ذریعے صوبے میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں مسلم لیگ (ن) بلوچستان نے شمولیتی تقریبات اور جلسوں کے حوالے سے نمایاں سرگرمیاں جاری رکھیں اور اس ماہ بھی اس سلسلے کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔انہوں نے پارٹی کی تمام تنظیمی عہدیداروں، کوئٹہ ڈویژن، ضلع کوئٹہ، سٹی کوئٹہ، تمام ٹانز، مختلف ونگز، صوبے کے دیگر اضلاع سے کوئٹہ میں موجود عہدیداروں، سینئر صوبائی رہنماں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ گرینڈ شمولیتی جلسے میں اپنی بھرپور شرکت یقینی بنائیں اور پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا مثر کردار ادا کریں۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مسلسل شمولیتی پروگراموں کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کو صوبے بھر میں مزید فعال، منظم اور متحرک بنایا جائے گا اور عوام کے ساتھ رابطوں کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *