Banner
Daily Sahafat Quetta
November 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں 8 سے 14 نومبر تک گرینڈ شمولیتی مہم چلائے گی، جمال شاہ کاکڑسکینہ عبداللہ خان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، عوامی اور خواتین کے مسائل پر گفتگومنفی درجہ حرارت میں گیس کی بندش کسی بڑے انسانی سانحے کا سبب بن سکتی ہے، مولانا قاری مہراللہملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ فارم 47 کی حکومت سے نجات ہے، مولانا عبدالقادر لونیکسی بھی جماعت کی تنظیمی مضبوطی اور فعالیت میں شعبہ مالیات بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حاجی صالح محمدوزیراعلیٰ پنجاب سے ننھے محمد صمد کے علاج کے لیئے فوری مدد کی اپیلTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں 8 سے 14 نومبر تک گرینڈ شمولیتی مہم چلائے گی، جمال شاہ کاکڑسکینہ عبداللہ خان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، عوامی اور خواتین کے مسائل پر گفتگومنفی درجہ حرارت میں گیس کی بندش کسی بڑے انسانی سانحے کا سبب بن سکتی ہے، مولانا قاری مہراللہملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ فارم 47 کی حکومت سے نجات ہے، مولانا عبدالقادر لونیکسی بھی جماعت کی تنظیمی مضبوطی اور فعالیت میں شعبہ مالیات بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حاجی صالح محمدوزیراعلیٰ پنجاب سے ننھے محمد صمد کے علاج کے لیئے فوری مدد کی اپیلTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی

سکینہ عبداللہ خان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، عوامی اور خواتین کے مسائل پر گفتگو

لورالاٸی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کی رکن سکینہ عبداللہ خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، جس میں پارٹی امور، عوام کو درپیش مشکلات، پارٹی کارکنوں کے مسائل اور بلوچستان کی خواتین کو درپیش مختلف چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران سکینہ عبداللہ خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی توجہ پارٹی کارکنوں کے مسائل کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکن کسی بھی سیاسی جماعت کا حقیقی سرمایہ اور اس کی مضبوط بنیاد ہوتے ہیں۔ کارکنوں نے ہمیشہ پارٹی کے لیے قربانیاں دی ہیں اور مشکل حالات میں جماعت کا ساتھ دیا ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ انہیں مناسب عزت، مقام اور سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔انہوں نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عوام کو درپیش بنیادی مسائل بھی تفصیل سے اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ سریاب روڈ، کاسی روڈ، بریوری روڈ، سِرکی روڈ، پشتون آباد اور دیگر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی متاثر کر رکھی ہے۔ اسی طرح پینے کے صاف پانی کی قلت، گیس پریشر میں کمی، مہنگائی، بے روزگاری اور صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی جیسے مسائل نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔سکینہ عبداللہ خان نے بلوچستان کی خواتین کو درپیش مسائل پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کا تحفظ، تعلیم، معاشی خودمختاری اور انہیں معاشرے میں باعزت مقام فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے خواتین کو ہراسانی، گھریلو تشدد، قانونی معاونت کی کمی، روزگار کے محدود مواقع اور فنی تربیت کی عدم دستیابی جیسے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر قانونی معاونت، تعلیمی مواقع، روزگار کی فراہمی اور ہنرمندی کے تربیتی پروگراموں کو فروغ دیا جائے تاکہ خواتین معاشی اور سماجی طور پر خودمختار بن سکیں اور قومی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سکینہ عبداللہ خان کی جانب سے اٹھائے گئے تمام نکات اور مسائل کو توجہ اور تحمل سے سنا اور ان کے حل کے لیے مکمل تعاون اور مثبت اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر سکینہ عبداللہ خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا قیمتی وقت دینے اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مظلوم، محروم، غریب اور خواتین کے حقوق کی ترجمان رہی ہے۔ پارٹی عوام کے حقوق، خواتین کے وقار، سماجی انصاف اور بلوچستان کی ترقی کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *