Banner
Daily Sahafat Quetta
November 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
منفی درجہ حرارت میں گیس کی بندش کسی بڑے انسانی سانحے کا سبب بن سکتی ہے، مولانا قاری مہراللہملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ فارم 47 کی حکومت سے نجات ہے، مولانا عبدالقادر لونیکسی بھی جماعت کی تنظیمی مضبوطی اور فعالیت میں شعبہ مالیات بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حاجی صالح محمدوزیراعلیٰ پنجاب سے ننھے محمد صمد کے علاج کے لیئے فوری مدد کی اپیلTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!منفی درجہ حرارت میں گیس کی بندش کسی بڑے انسانی سانحے کا سبب بن سکتی ہے، مولانا قاری مہراللہملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ فارم 47 کی حکومت سے نجات ہے، مولانا عبدالقادر لونیکسی بھی جماعت کی تنظیمی مضبوطی اور فعالیت میں شعبہ مالیات بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حاجی صالح محمدوزیراعلیٰ پنجاب سے ننھے محمد صمد کے علاج کے لیئے فوری مدد کی اپیلTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ فارم 47 کی حکومت سے نجات ہے، مولانا عبدالقادر لونی

جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے امیر مرکزیہ مولانا عبدالقادرلونی مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی مرکزی ناٸب امیرمولاناعبدالوہاب ڈھیر مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف سرپرست اعلی مولانا ڈاکٹرشمس الھدی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ فارم 47 کی حکومت سے نجات میں ہے ملک کو موجودہ دلدل سے نکالنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا ایک پیج پر آنا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔ فارم 47′ کی حکومت ملک و قوم پر بوجھ بن چکی ہے جس سے نجات کے لیے سڑکوں پر نکلنا ہی واحد راستہ رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات چھوڑ کر آئین کی بالادستی کے لیے متحد ہو جاٸے۔ جب تک ملک کی سیاسی جماعتیں ذاتی اور اقتداری مفادات کو بالائے طاق رکھ کر آئینِ پاکستان، جمہوری روایات اور پائیدار اصولوں کو ترجیح نہیں دیں گی، تب تک وہ اپس میں دست و گریبان رہیں گی اور ملک بحرانوں کا شکار رہے گا۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے سیاسی مزاحمت کو آٸین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی بجاٸےصرف ایوانوں تک پہنچنے کے لیےاستعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں سیاسی جماعتوں پراعتماد ختم اور جمہوری اقدار کا جنازہ نکل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہائبرڈ نظام کے باعث ملک میں غیر جمہوری قوتوں کا راج قائم ہو چکا ہے، پارلیمنٹ کی توقیر اور عدلیہ کی آزادی سلب کی جا رہی ہے۔ غیر آئینی طریقے سے منتخب حکومتوں کو گرانا یا بنانا کبھی سیاسی استحکام نہیں لا سکتا۔ اس روش نے ملک کی سلامتی، خودمختاری اور معاشی بقا کو سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔
​ مفاہمت اور جمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے۔​انتقامی کارروائیوں اور پارلیمنٹ کی تحقیر سے جمہوری نظام کھوکھلا ہو جاتا ہے۔ ریاست کے بنیادی ستونوں کے درمیان عدم اعتماد کی خلیج بڑھ رہی ہے انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت ایک انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے اسٹیبلشمنٹ کی مسلط حکومت نے ملک میں جمہوری عمل اور قانون کی حکمرانی کو شدید زک پہنچائی ہے۔ غیر آٸینی اقدامات سے ریاست کے مختلف ستونوں کے درمیان ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہو چکی ہے جو ملک کو مزید سنگین آئینی و سیاسی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے۔ طاقت کے بل بوتے پر کیے گئے غیر آئینی فیصلوں سے ملک مکمل انارگی اور تباہی کی طرف جا رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *