Banner
Daily Sahafat Quetta
November 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کسی بھی جماعت کی تنظیمی مضبوطی اور فعالیت میں شعبہ مالیات بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حاجی صالح محمدوزیراعلیٰ پنجاب سے ننھے محمد صمد کے علاج کے لیئے فوری مدد کی اپیلTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیکسی بھی جماعت کی تنظیمی مضبوطی اور فعالیت میں شعبہ مالیات بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حاجی صالح محمدوزیراعلیٰ پنجاب سے ننھے محمد صمد کے علاج کے لیئے فوری مدد کی اپیلTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئی

وزیراعلیٰ پنجاب سے ننھے محمد صمد کے علاج کے لیئے فوری مدد کی اپیل

سات ماہ کا معصوم بچہ پیچیدہ قلب و جگر کی بیماری میں مبتلا، حکومتی شفقت اور خصوصی طبی توجہ کا منتظر

لاھور منشا قاضی سے

زندگی ابھی پوری طرح آنکھوں میں اتری بھی نہیں کہ ننھے محمد صمد کے لیے آزمائشوں کا ایک کٹھن سفر شروع ہو گیا ہے۔ صرف سات ماہ کی عمر میں یہ معصوم بچہ ایک پیچیدہ طبی کیفیت سے دوچار ہے، جس نے اس کے والدین کو شدید تشویش اور بے بسی کی کیفیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سات ماہ کے محمد صمد کا دل معمول کی جگہ کے بجائے جسم کے دائیں جانب واقع ہے، جبکہ جگر بائیں جانب ہے۔ مزید برآں، اس کے دل پر پردہ بھی موجود ہے، جس کے باعث بچے کی طبی حالت خصوصی توجہ اور ماہر ڈاکٹروں کے معائنے کی متقاضی ہے۔
اس ننھی سی زندگی کو طبی مشکلات سے نکالنے اور بہتر مستقبل فراہم کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے خصوصی اپیل ہے کہ وہ محمد صمد کے علاج معالجے کے لیے فوری اقدامات کریں اور متعلقہ طبی اداروں کو اس معصوم بچے کی مکمل طبی جانچ، ضروری علاج اور ممکنہ سرجری کے انتظامات کی ہدایت جاری کریں۔
والدین اور اہلِ خیر کی امیدوں کا مرکز وزیراعلیٰ پنجاب کی انسانی ہمدردی اور عوامی خدمت کا جذبہ ہے۔ اگر حکومتی سطح پر اس بچے کے علاج کی ذمہ داری اٹھائی جائے تو ایک ننھی زندگی کو نئی امید، نئی روشنی اور مستقبل کی جانب بڑھنے کا موقع مل سکتا ہے۔
یہ اپیل محض ایک بچے کے علاج کی درخواست نہیں، بلکہ ایک معصوم زندگی کو محفوظ بنانے، ایک خاندان کے دکھ بانٹنے اور انسانیت کے تقاضوں کو پورا کرنے کی صدا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے پُرزور اپیل ہے کہ ننھے محمد صمد کی طبی حالت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اس کے علاج کے لیے خصوصی طبی معاونت فراہم کی جائے، تاکہ اس معصوم کے دل میں زندگی کی دھڑکنیں امید کے ساتھ جاری رہ سکیں۔
محمد صمد کی زندگی بچانے اور اسے صحت مند مستقبل دینے کے لیے حکومتی شفقت کا ایک قدم اس خاندان کے لیے پوری دنیا کی خوشیوں کے برابر ہو سکتا ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد شاھد ارشد چلڈرن ہسپتال اینڈ دی انسٹی ٹیویٹ آف چائلڈ ہیلتھ ملتان کی قلب و جگر پر تحقیقی کاوش قابل ستائش ہے ۔ بچے کے والد محمد صفدر نے ڈاکٹر موصوف کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔ بچے کے والد سے رابطے کے لیئے اور اس کی مدد کے لیئے موبائل نمبر 03222708326

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *