Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہدیوالی کا تہوار اندھیروں پر اجالے، نیکی کی بدی پر فتح اور امید کی علامت ہے، فیاض محمود شیخکیچ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، میر ظہور احمد بلیدی کی ہدایتانڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہدیوالی کا تہوار اندھیروں پر اجالے، نیکی کی بدی پر فتح اور امید کی علامت ہے، فیاض محمود شیخکیچ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، میر ظہور احمد بلیدی کی ہدایت

بدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئی

ژوب (آن لائن) پشتون قومی جرگے کے کنوینر نواب ایاز خان جوگیزی کے صدارت میں بنوں اور کوہٹہ جرگوں کے تسلسل میں آج ضلع ژوب کے پشتون اولسی قامی جرگہ منعقد ہوا جس میں ژوب کے سینکڑوں قبائلی و سیاسی عمائدین اور علما اکرام نے شرکت کی۔جس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری عبدالرحیم زیارتوال مرکزی سیکرٹری عبدالحق ابدال صوبائی جنرل سیکریٹری کبیر افغان پشین ضلع ڈپٹی چیرمین منظور خان اچکزئی نے بھی شرکت کی۔ جرگے میں تقریباً 150 افراد پر مشتمل کمیٹی بنائی۔اور جرگے نے اتفاق رائے سے کمیٹی کی منظوری دی۔جرگے سے نواب محمد ایاز خان جوگیزی عبدالرحیم زیارتوال اور کبیر افغان نے خطاب کیا۔جس کا آغاز مولوی نصیب اللہ نے تلاوت قرآن پاک سے شروع کیا۔جبکہ علامہ نسیم نے اختتامی دعا پڑھائی جرگے سے خطاب کرتے ھوے نواب ایاز خان جوگیزی تفصیل سے خطے اور پشتونخوا وطن کے مسائل بیان کرتے ھوے کہا۔کہ اس وقت پشتون اولس کودرپیش مسائل سے نجات کا واحد حل ھمارے اتحاد او اتفاق سے ہی ممکن ھو سکتی ھے۔اس وقت ھمارے عوام بیروزگاری اور مہنگائی سمیت ان کے جان او مال کی تحفظ نہیں۔اس بدامنی کا بنیادی وجہ ھمارے وطن کے وسائل لوٹنے اور قبضہ کرنے کے سوا کچھ نہیں۔ھمارے زمینوں کو جعلی اسمبلیوں سے قراردادیں پاس کرکے قانونی بنانے کی ناکام کوشش ھو رہی ھے۔جو کسی صورت قبول نہیں ھے۔اسی حالت میں کوئی شاہراہ محفوظ نہیں۔اغواکاریاں ھو رہی ھو۔ڈیورنڈ باڈر پر کاروبار بند ھو۔تو ایسے حالت میں تمام ضلعوں کے سطح پر جرگے کر کے جنوبی پشتون خوا کے سطح پر منظم مستقل جرگہ کمیٹی تشکیل کر کے صوبائی او مرکزی حکومت سے اپنے مطالبات منوانے کیلیے عملی اقدامات اٹھائے گے۔اور آپس کے رنجشیں ختم کرنے کے لئے بھی جرگے عملی اقدامات اٹھا کر ہر قسم جھگڑے ختم کرنے کیلیے اپنی روایتی معرکے اور فیصلے صادر کریں گے۔اسی تسلسل سے خیبر پشتون خوا اور ملک بھر میں پشتون اولس کے اجتماعی او علاقائی مسائل کے حل کے لیے جرگے منعقد کریں گے۔جرگے کے شرکا نے ھر قسم ھم کاری اور معاونت کیلئے نواب ایاز خان جوگیزی کے طرف ہر فیصلے کو عملی بنانے کے ساتھ دینے کی یقین دھانی دیتے ہوئے جرگے کمیٹی سے کونسل بنانے کا اختیار اتفاق راے سے نواب ایاز خان جوگیزی کو سونپ دی گئی۔جس پر عبدالرحیم زیارتوال اور نواب ایاز خان جوگیزی صاحب نے تما شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔ اور اخر میں ژوب سے اغوا کیے گیے عطاواللہ کبزی مالک ناصر اور دیگر مغویان کوجلد بحفاظت بازیابی کا سختی سے مطالبہ کیا گیا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *