Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہدیوالی کا تہوار اندھیروں پر اجالے، نیکی کی بدی پر فتح اور امید کی علامت ہے، فیاض محمود شیخکیچ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، میر ظہور احمد بلیدی کی ہدایتانڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہدیوالی کا تہوار اندھیروں پر اجالے، نیکی کی بدی پر فتح اور امید کی علامت ہے، فیاض محمود شیخکیچ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، میر ظہور احمد بلیدی کی ہدایت

پشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑ

پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پشتونخوا وطن پر مسلط جعلی دہشتگردی، بدامنی، لاقانونیت کے خاتمے اور اپنے معدنی وسائل پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے پشتون قوم نے متحد ہو کر سیاسی جمہوری مزاحمت اور احتجاجی تحریک کا حصہ بننا ہوگاسانحہ زیارت کے موقع پر آل پارٹیز نے تاریخی اتحاد واتفاق کے ذریعے بھرپور تحریک چلائی لیکن اب پشتون قوم نے ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں آل پارٹیز کی پشت پر کھڑا ہونا ہوگا، رود ملازئی علاقائی یونٹ کی تنظیمی فعالیت، جدوجہد اور پارٹی کو وسیع کرنے کی تگ و دود قابل تحسین اور قابل افرین ہے وہ کلی وریا رود ملازئی میں علاقائی کانفرنس کے کھلے سیشن سے خطاب کررہے تھے جس سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری فیاض خان، ضلعی سیکرٹری محمود ریاض، قلعہ سیف اللہ دوئم کے سیکرٹری حبیب اللہ، ضلعی معاون پیر حمداللہ اور نومنتخب علاقائی سیکرٹری عظیم تارن نے بھی خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جمال افغان نے سرانجام دیئے اس سے پہلے بند اجلاس میں گزشتہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس کی منظوری دی گئی اور محمد عظیم تارن و محمد آصف پانیزئی کی قیادت میں 13 رُکنی ایگزیکٹیو کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس سے پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے حلف لیا۔ پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا کہ ایک طرف اس ملک میں پشتون قوم قومی طورپر محکوم اور سیاسی، معاشی، ثقافتی اختیارات سے محروم اور اُن کی وطن مختلف حصوں میں تقسیم ہے اور معدنی وسائل کے مالک ہونے کے باوجود پشتون عوام زندگی کے تمام سہولتوں سے محروم رکھے گئے ہیں اور دوسری طرف پشتونخوا وطن پر جعلی دہشتگردی، بدامنی، لاقانونیت مسلط کرکے اُن کی نسل کشی جاری ہے اور اس بدامنی کی آڑ میں پشتونخوا وطن کے معدنی وسائل پر قبضہ کرکے اُن کی لوٹ مار جاری ہے اور اب پشتون قوم نے اس جعلی دہشتگردی کے خاتمے اور اپنے وسائل پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے بحیثیت قوم ہر قسم کے تعلقات اور مفادات سے بالاتر ہوکر متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سوات سے لیکر جنوبی وزیرستان تک پشتونخوا وطن کے اُس حصے پر جس طرح بدامنی، لاقانونیت مسلط کی گئی اور پشتونوں کے قتل عام کے ساتھ انہیں تباہی و بربادی کا سامنا کرنا پڑا اب جنوبی پشتونخوا میں بھی یہ سنگین حالات مسلط کیئے جارہے ہیں زیارت، ہرنائی، منگلہ، شعبان، دُکی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب سمیت مختلف علاقوں میں المناک واقعات اس کا ثبوت ہے اور پشتون دشمن قوتیں اس جعلی دہشتگردی اور بدامنی میں اچانک اضافہ کرسکتے ہیں اور اس تباہی و بربادی سے کوئی بھی طبقہ بچ نہیں سکتا اور اب یہ مسئلہ ایک پارٹی اور آل پارٹیز کا نہیں رہا بلکہ آل پارٹیز کے آواز پر تمام پشتون قوم نے متحد ہوکر ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں نکلنا ہوگا اور جنوبی پشتونخوا کے علاقے میں ہر طبقہ فکر کے تنظیموں، شخصیات اور طبقات نے آل پارٹیز کی آواز پر لبیک کہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس بدامنی و دہشتگردی کی وجہ پشتونخوا وطن کے اربوں ڈالر کی معدنیات ہے اور دنیا کے سامراجی ممالک کے ماہرین کا اندازہ ہے کہ پشتونخوا وطن میں آٹھ ہزار ارب ڈالر سے زائد کی معدنیات موجود ہے اور یہ معدنیات صرف پشتون اور بلوچ وطن میں موجود ہے اب بھی رود ملازئی میں جنگل کے نام پر 7500 ایکڑ زمین کی جعلی الاٹمنٹ ہوئی ہے اسی طرح خانوزئی کے کرومائٹ، برشور، قلعہ سیف اللہ، ژوب، پشین، قلعہ عبداللہ سمیت کچلاک اور کوئٹہ میں بازئی و کاسی قبائل کی ہزاروں اور لاکھوں ایکڑ کی جعلی الاٹمنٹ ہوچکی ہے جبکہ سندھ، سرائیکی اور پنجاب کے پاس اس طرح کے وسائل نہیں اور پاکستان پشتونوں کے پانی، بجلی اور وسائل کے بل بوتے پر چل رہا ہے اور سینٹرل ایشیاءکا راستہ بھی پشتونخوا وطن سے ہو کر گزرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ صوبے کے نعرے کا مقصد پشتون ملت کے پانی اور ڈیموں پر قبضہ کرنا ہے اور آخر کار اسے وفاق کا حصہ بنانے کی سازش ہے صرف تربیلا ڈیم سالانہ 20 ارب یونٹ بجلی پیدا کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ زیارت کے وقت آل پارٹیز نے تاریخی دھرنا دے کر تاریخی جدوجہد کی اب پشتون غیور عوام نے ہم سے وعدہ کرنا ہوگا کہ آل پارٹیز کے احتجاجی تحریک کے اعلان پر لبیک کہتے ہوئے لاکھوں کی تعداد میں نکلنا ہوگا کیونکہ اب بھی مسلط جعلی دہشتگردی کے واقعات، ٹارگٹ کلنگ، مسلح جھتے، بھتہ خوری، بدامنی، لاقانونیت، جعلی الاٹمنٹس، تنگ مسیزئی کے شہداءسمیت تمام منفی واقعات کا مقصد پشتون دشمن سازشوں کی کڑیاں ہے اور ان سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے غیور پشتون ملت نے متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رود ملازئی علاقائی یونٹ کی تین سالہ کارکردگی قابل تحسین ہے نومنتخب قیادت نے پارٹی کو مزید وسیع اور منظم کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو دوبالا کرنا ہوگا۔ انہوں نے نئے شمولیت کنندگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی پارٹی تنظیمی عمل کا حصہ بن کر تاریخی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرینگے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *