Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہدیوالی کا تہوار اندھیروں پر اجالے، نیکی کی بدی پر فتح اور امید کی علامت ہے، فیاض محمود شیخکیچ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، میر ظہور احمد بلیدی کی ہدایتانڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہدیوالی کا تہوار اندھیروں پر اجالے، نیکی کی بدی پر فتح اور امید کی علامت ہے، فیاض محمود شیخکیچ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، میر ظہور احمد بلیدی کی ہدایت

بلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہ

بلوچستان پولیس اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان جدید ڈیجیٹل شناختی و بائیومیٹرک سروسز کے حصول اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ایک اہم معاہدے پر جمعہ کو سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں باضابطہ دستخط کر دئیے گئے۔ اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر، ڈی جی نادرا سہیل جہانگیر،ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر، ایڈیشنل آئی جی ایڈمن جاوید مہر، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز و اسپیشل برانچ طاہر علاﺅالدین، ڈی آئی جی ٹیلی وزیرخان ناصر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس معاہدے کے تحت نادرا بلوچستان پولیس کو جدید ملٹی بائیومیٹرک ویری فکیشن سسٹم (MBVS)، نادرا فارنزک ایکوزیشن ایپلی کیشن (NFAA) اور پاک آئی ڈی انٹرپرائز یوزر (PakID Enterprise User) کی سہولیات فراہم کرے گا۔ پولیس اور نادرا کے مابین معاہدے کے تحت پولیس خدمت مرکز (PKM) کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پاک آئی ڈی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق، شناختی کارڈز اور ڈیجیٹل شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال اور مجاز پولیس اہلکاروں کے لیے جدید شناختی تصدیقی سہولیات میسر آئیں گی۔ اس اقدام سے شناختی تصدیق کے عمل کو مزید م¶ثر، مستند اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے میں مدد ملے گی، جبکہ عوام کو فراہم کی جانے والی پولیس خدمات کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔جبکہ نادرا فارنزک ایکوزیشن ایپلی کیشن (NFAA) کے ذریعے فنگر پرنٹس اور چہرے کی شناخت پر مبنی جدید فارنزک میچنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، جس کے نتائج ایک محفوظ رابطہ نظام کے ذریعے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں قائم مخصوص پورٹل پر دستیاب ہوں گے۔ یہ سہولت جرائم کی تفتیش، مشتبہ افراد کی شناخت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔ معاہدے میں شہریوں کے کوائف کے تحفظ، رازداری اور مجاز استعمال کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ سکیورٹی ضوابط کی پابندی بھی شامل ہے۔یہ اسٹریٹجک شراکت داری بلوچستان میں ڈیجیٹل پولیسنگ کے فروغ، جدید ٹیکنالوجی کے م¶ثر استعمال اور ادارہ جاتی استعدادِ کار میں اضافے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ بلوچستان پولیس اور نادرا کے مابین یہ تعاون صوبے میں محفوظ، م¶ثر، شفاف اور عوام دوست پولیسنگ کے قیام کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *