Banner
Daily Sahafat Quetta
November 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں 8 سے 14 نومبر تک گرینڈ شمولیتی مہم چلائے گی، جمال شاہ کاکڑسکینہ عبداللہ خان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، عوامی اور خواتین کے مسائل پر گفتگومنفی درجہ حرارت میں گیس کی بندش کسی بڑے انسانی سانحے کا سبب بن سکتی ہے، مولانا قاری مہراللہملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ فارم 47 کی حکومت سے نجات ہے، مولانا عبدالقادر لونیکسی بھی جماعت کی تنظیمی مضبوطی اور فعالیت میں شعبہ مالیات بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حاجی صالح محمدوزیراعلیٰ پنجاب سے ننھے محمد صمد کے علاج کے لیئے فوری مدد کی اپیلTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں 8 سے 14 نومبر تک گرینڈ شمولیتی مہم چلائے گی، جمال شاہ کاکڑسکینہ عبداللہ خان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، عوامی اور خواتین کے مسائل پر گفتگومنفی درجہ حرارت میں گیس کی بندش کسی بڑے انسانی سانحے کا سبب بن سکتی ہے، مولانا قاری مہراللہملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ فارم 47 کی حکومت سے نجات ہے، مولانا عبدالقادر لونیکسی بھی جماعت کی تنظیمی مضبوطی اور فعالیت میں شعبہ مالیات بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حاجی صالح محمدوزیراعلیٰ پنجاب سے ننھے محمد صمد کے علاج کے لیئے فوری مدد کی اپیلTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی

کسی بھی جماعت کی تنظیمی مضبوطی اور فعالیت میں شعبہ مالیات بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حاجی صالح محمد

کوئٹہ ( )
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے تحصیلوں اور یونٹوں کے ناظمین مالیات کا اہم اجلاس ضلعی سیکرٹری مالیات حاجی صالح محمد کی زیرِ صدارت ضلعی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شعبہ مالیات کی تنظیمی فعالیت مالیاتی امور کی بہتری آمدن و اخراجات کے شفاف حساب و کتاب اور جماعتی مالی ذمہ داریوں کی بہتر ادائیگی سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی صالح محمد، معاونین سیٹھ اجمل بازئی، میر سرفراز شاہوانی اور دیگر نے کہا کہ کسی بھی جماعت کی تنظیمی مضبوطی اور فعالیت میں شعبہ مالیات بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ تحصیلوں اور یونٹوں کے ناظمین مالیات اپنی ذمہ داریاں احساسِ ذمہ داری اور دیانت داری کے ساتھ ادا کریں۔ مالیاتی نظام کو منظم اور شفاف بنانے کے لیے آمدن و اخراجات کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے اور ماہانہ بنیادوں پر مالیاتی رپورٹ مجلس عاملہ کو پیش کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہر تحصیل اور یونٹ میں مالیاتی رجسٹر مرتب کیا جائے جس میں اراکین مجلسِ عاملہ مجلسِ عمومی اور مجلسِ شوریٰ سے وصول ہونے والے چندہ جات دیگر مالی عطیات آمدن اور اخراجات کا باقاعدہ اندراج یقینی بنایا جائے۔ اسی طرح ضلعی جماعت کے لیے مقررہ دستوری چندے کی بروقت ادائیگی اور ہر مالی لین دین کی باقاعدہ رسید کا اہتمام کیا جائے۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شعبہ مالیات کو مزید فعال منظم اور مستحکم بنانے کے لیے تحصیلوں اور یونٹوں کی سطح پر اہم اقدامات کیے جائیں گے اور مالیاتی امور میں نظم و ضبط شفافیت اور جواب دہی کو یقینی بنایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *