Banner
Daily Sahafat Quetta
November 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں 8 سے 14 نومبر تک گرینڈ شمولیتی مہم چلائے گی، جمال شاہ کاکڑسکینہ عبداللہ خان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، عوامی اور خواتین کے مسائل پر گفتگومنفی درجہ حرارت میں گیس کی بندش کسی بڑے انسانی سانحے کا سبب بن سکتی ہے، مولانا قاری مہراللہملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ فارم 47 کی حکومت سے نجات ہے، مولانا عبدالقادر لونیکسی بھی جماعت کی تنظیمی مضبوطی اور فعالیت میں شعبہ مالیات بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حاجی صالح محمدوزیراعلیٰ پنجاب سے ننھے محمد صمد کے علاج کے لیئے فوری مدد کی اپیلTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں 8 سے 14 نومبر تک گرینڈ شمولیتی مہم چلائے گی، جمال شاہ کاکڑسکینہ عبداللہ خان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، عوامی اور خواتین کے مسائل پر گفتگومنفی درجہ حرارت میں گیس کی بندش کسی بڑے انسانی سانحے کا سبب بن سکتی ہے، مولانا قاری مہراللہملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ فارم 47 کی حکومت سے نجات ہے، مولانا عبدالقادر لونیکسی بھی جماعت کی تنظیمی مضبوطی اور فعالیت میں شعبہ مالیات بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حاجی صالح محمدوزیراعلیٰ پنجاب سے ننھے محمد صمد کے علاج کے لیئے فوری مدد کی اپیلTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی

منفی درجہ حرارت میں گیس کی بندش کسی بڑے انسانی سانحے کا سبب بن سکتی ہے، مولانا قاری مہراللہ

جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا قاری مہراللہ، جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین، سرپرستِ اعلیٰ شیخ الحدیث مولانا سراج الدین، سینئر نائب امیر مولانا محمد احمد حقانی، نائب امیر مفتی رحمت اللہ خلجی، مولانا شاہ محمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ حلیم شاہ، مولانا عبدالاحد کبدانی، میر مبارک محمد حسنی، مولانا جمعہ خان، مولانا رحمت اللہ حقانی، حافظ عبدالواحد ہاشمی، مولانا محمد انور، مولانا عبدالمالک اندڑ، مفتی عبدالناصر، صوبائی سالار حاجی شیر جان کاکڑ،مولانا عبدالغفور کرخی ساسولی اور مولانا محمد صادق نے کہا کہ​ ​بلوچستان میں منفی درجہ حرارت اور خون جمادینے والی سردی کے دوران گیس لوڈشیڈنگ المناک حوادث اور اموات کا باعث بنے گی۔ ایل پی جی مافیا اور منافع خوروں نے گیس سلنڈرز کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دی ہیں، جس نے غریب اور متوسط طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی پکانا بھی محال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خون جما دینے والی سردی میں بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابری کے ترازو میں تولنا اور گیس بند رکھنا سمجھ سے بالاتر اور ظلم کی انتہا ہے۔بلوچستان میں درجہ حرارت منفی ڈگری تک گرنے، برفانی ہواؤں اور شدید سردی کی لہر کے باعث گیس کی شدید لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے لیے بقا کا سنگین مسئلہ پیدا کر دیا ہے۔ گیس کی عدم فراہمی کے باعث عوام انتہائی سخت موسم میں مہنگے داموں ایل پی جی (LPG) سلنڈر اور کوئلہ استعمال کرنے پر مجبور ہیں، جو غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہو چکے ہیں۔ ​انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور بالائی بلوچستان میں منفی درجہ حرارت کے پیش نظر 24 گھنٹے گیس کی مسلسل اور بلاعطل سپلائی یقینی بنائی جائے اور ہر قسم کی لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے تاکہ شدید سردی کے اس موسم میں کسی بڑے انسانی اور طبی سانحے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سوئی گیس کمپنی کے بھاری بلوں اور گیس کی بندش نے شہریوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے، تو دوسری طرف ایل پی جی مافیا اور منافع خوروں نے گیس سلنڈرز کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر کے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔​انہوں نے کہا کہ دیہاڑی دار اور غریب عوام اپنے بچوں کے لیے روٹی پکانے اور شدید سردی سے بچاؤ کے لیے ایل پی جی خریدنے سے قاصر ہو چکے ہیں۔حکومت ایل پی جی کے مقررہ سرکاری نرخنامے پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے اور عوام کو سستے داموں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ منفی درجہ حرارت اور خون جمادینے والی شدید سردی میں گیس کا پریشر صفر کے برابر ہوتا ہے، لیکن اس کے باوجود صارفین کو ہزاروں اور لاکھوں روپے کے میٹر ریڈنگ، سلیب ریٹ اور ‘پریشر فیکٹر’ کے نام پر اضافی بل بھیجے جا رہے ہیں۔ ایک طرف جہاں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اور بچوں کو شدید سردی سے بچانے کے لیے لکڑیاں جلانی پڑ رہی ہیں، وہیں دوسری طرف گیس انتظامیہ کی جانب سے ہر ماہ اضافی چارجز اور غلط ریڈنگ پر مبنی بل بھیج کر غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ کم سے کم گیس استعمال کرنے والے غریب اور متوسط طبقے کو 18 ہزار روپے سے بھی تجاوز کرتے ہوئے بل بھیجنا ظلم اور زیادتی کی انتہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *