Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہ

وفاقی حکومت کا کفایت شعاری پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی لانے کے لیے رواں مالی سال بھی کفایت شعاری پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے عمل درآمد کے لیے وزارت خزانہ کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

فیصلے کے تحت گزشتہ تین برس سے خالی پڑی تمام سرکاری آسامیوں کو ختم کر دیا جائے گا، جبکہ نئی آسامیوں کی تخلیق پر عائد پابندی بھی برقرار رہے گی۔

اسی طرح موجودہ مالی سال کے دوران سرکاری گاڑیوں کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ مشینری اور دیگر آلات کی خریداری پر عائد پابندی بھی بدستور نافذ رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج، غیر ضروری غیر ملکی دوروں اور دیگر غیر ضروری اخراجات پر پابندی بھی برقرار رکھی جائے گی تاکہ حکومتی اخراجات کو مزید مؤثر انداز میں کنٹرول کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ ان کفایت شعاری اقدامات سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *