Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم متحرکمغربی بائی پاس کے علاقے میں بجلی بحال کی جائے، مولانا محمد طاہر توحیدیگنداخہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس، بازاروں میں پولیس گشت بڑھانے کی یقین دہانیکوئٹہ میں ٹریفک چالان کے نام پر مبینہ رشوت ستانی کا نوٹس لیا جائے، مولانا عبد الرحمن رفیقمولانا فضل الرحمٰن کی سیاسی بصیرت ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، مولانا عبدالواسعروہڑی انٹرچینج یا حادثات کا خطرناک مقام؟ تباہ حال شاہراہ پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت خطرے میںپٹنی میں خواتین پر مبینہ تشدد، تین روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہونے کا الزامآپریشن دتہ خیل ریاستی شناخت اور آزادی کے ادھورے خوابنصیرآباد پولیس کی بڑی کارروائیاں، اندھے قتل، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں متعدد ملزمان گرفتاربی۔ایم۔ایف صحافیوں کی مؤثر آواز بن چکا ہے، شاھین بارانزئیمسلم باغ میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم متحرکمغربی بائی پاس کے علاقے میں بجلی بحال کی جائے، مولانا محمد طاہر توحیدیگنداخہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس، بازاروں میں پولیس گشت بڑھانے کی یقین دہانیکوئٹہ میں ٹریفک چالان کے نام پر مبینہ رشوت ستانی کا نوٹس لیا جائے، مولانا عبد الرحمن رفیقمولانا فضل الرحمٰن کی سیاسی بصیرت ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، مولانا عبدالواسعروہڑی انٹرچینج یا حادثات کا خطرناک مقام؟ تباہ حال شاہراہ پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت خطرے میںپٹنی میں خواتین پر مبینہ تشدد، تین روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہونے کا الزامآپریشن دتہ خیل ریاستی شناخت اور آزادی کے ادھورے خوابنصیرآباد پولیس کی بڑی کارروائیاں، اندھے قتل، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں متعدد ملزمان گرفتاربی۔ایم۔ایف صحافیوں کی مؤثر آواز بن چکا ہے، شاھین بارانزئی

مغربی بائی پاس کے علاقے میں بجلی بحال کی جائے، مولانا محمد طاہر توحیدی

جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے مجلس عاملہ کا اجلاس

جمعیت علماء اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے مجلس عاملہ کا اہم اجلاس کلی خزاں میں مولانا شیر محمد حقانی کی رہائش گاہ پر زیر صدارت یونٹ کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی منعقد ہوا۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مولانا قاری عبد الخالق نے حاصل کی۔

اجلاس میں اہم فیصلے اور اظہار تشویش:

1۔کلی خزاں میں 11 ماہ سے بجلی کی بندش پر شدید تشویش۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بجلی عوام کی بنیادی ضروریات میں سے اہم ترین ضرورت ہے۔ محکمہ واپڈا کلی خزاں مغربی بائی پاس کی بجلی کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے۔ 11 ماہ سے بجلی کی بندش عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کی انتہا ہے۔

2۔تنظیم سازی: جمعیت علماء اسلام کی فعالیت کے لیے یونٹ کے تمام شعبوں، اطلاعات، مالیات اور انصار الاسلام کے الگ الگ اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔

3۔قبرستان کے لیے کمیٹی قائم: قبرستان کی زمین خریدنے کے لیے ایک کمیٹی کا اعلان کیا گیا جس کے اراکین مولانا عبدالمنان سعادت، مولانا محمد صادق، مولانا مفتی محمد سلیمان فاروقی، مولانا قاری عبد الخالق، مولانا مفتی عبدالستار، مولانا مفتی دین محمد ہوں گے۔ کمیٹی آئندہ 20 نومبر کے اجلاس میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی

اجلاس سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے سابق سیکرٹری اطلاعات و امیر نجم المدارس یونٹ مولانا محمد طاہر توحیدی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ظفر اللہ جتک، سینئر نائب امیر مولانا محمد صادق، نائب امیر مولانا عبدالمنان سعادت، نائب امیر سوئم مولانا عبدالباقی مظہری، سرپرست اعلیٰ مولانا راز محمد محمد حسنی، سرپرست مولانا محمد قسیم، مولانا حافظ محی الدین، مفتی عبد اللہ، مولانا عبدالواسع، مولانا حافظ ولی محمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی دین محمد، مولانا امین اللہ امین، مولانا عبدالرحیم، مولانا مفتی عبدالستار، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مولانا حافظ فدا محمد، ناظم مالیات عبدالعلی رخشانی، مولانا شیر محمد حقانی، مولانا مفتی محمد سلیمان فاروقی، مولانا قاری عبد الخالق، معاون سالار عبدالعلی ترین، شاہ محمد و دیگر نے خطاب کیا

مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ کلی خزاں کے عوام 11 ماہ سے بجلی کی بحالی کے منتظر ہیں۔ جمعیت کے ذمہ دار کارکن فعالیت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں، جماعتی سرگرمیوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس کی اختتامی دعا یونٹ کے سرپرست اعلیٰ مولانا راز محمد محمد حسنی نے کرائی، جبکہ یونٹ کے معاون ناظم مالیات مولانا شیر محمد حقانی کی جانب سے شرکائے اجلاس کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا

جاری کردہ:شعبہ نشر و اشاعت، جمعیت علماء اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کوئٹہ

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *