Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم متحرکمغربی بائی پاس کے علاقے میں بجلی بحال کی جائے، مولانا محمد طاہر توحیدیگنداخہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس، بازاروں میں پولیس گشت بڑھانے کی یقین دہانیکوئٹہ میں ٹریفک چالان کے نام پر مبینہ رشوت ستانی کا نوٹس لیا جائے، مولانا عبد الرحمن رفیقمولانا فضل الرحمٰن کی سیاسی بصیرت ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، مولانا عبدالواسعروہڑی انٹرچینج یا حادثات کا خطرناک مقام؟ تباہ حال شاہراہ پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت خطرے میںپٹنی میں خواتین پر مبینہ تشدد، تین روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہونے کا الزامآپریشن دتہ خیل ریاستی شناخت اور آزادی کے ادھورے خوابنصیرآباد پولیس کی بڑی کارروائیاں، اندھے قتل، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں متعدد ملزمان گرفتاربی۔ایم۔ایف صحافیوں کی مؤثر آواز بن چکا ہے، شاھین بارانزئیمسلم باغ میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم متحرکمغربی بائی پاس کے علاقے میں بجلی بحال کی جائے، مولانا محمد طاہر توحیدیگنداخہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس، بازاروں میں پولیس گشت بڑھانے کی یقین دہانیکوئٹہ میں ٹریفک چالان کے نام پر مبینہ رشوت ستانی کا نوٹس لیا جائے، مولانا عبد الرحمن رفیقمولانا فضل الرحمٰن کی سیاسی بصیرت ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، مولانا عبدالواسعروہڑی انٹرچینج یا حادثات کا خطرناک مقام؟ تباہ حال شاہراہ پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت خطرے میںپٹنی میں خواتین پر مبینہ تشدد، تین روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہونے کا الزامآپریشن دتہ خیل ریاستی شناخت اور آزادی کے ادھورے خوابنصیرآباد پولیس کی بڑی کارروائیاں، اندھے قتل، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں متعدد ملزمان گرفتاربی۔ایم۔ایف صحافیوں کی مؤثر آواز بن چکا ہے، شاھین بارانزئی

بی۔ایم۔ایف صحافیوں کی مؤثر آواز بن چکا ہے، شاھین بارانزئی

بی۔ایم۔ایف صحافیوں کی مؤثر آواز بن چکا ہے، شاھین بارانزئی
بلوچستان میڈیا فورم صحافیوں کے حقوق کے مسائل کے حل بہترین پلیٹ فارم ہے۔ بلال چترالی
قیوم بلوچ کی قیادتمیں صحافیوں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ نعیم بلوچ
کوئٹہ: بلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے نو منتخب صدر شاھین بارانزئی، جنرل سیکرٹری بلال چترالی اور فنانس سیکرٹری نعیم بلوچ نے اپنے مشترکہ خیرمقدمی بیان میں بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی صدر قیوم بلوچ اور مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، وہ اس پر پورا اترنے اور صحافی برادری کی توقعات کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی صدر قیوم بلوچ نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں، سیاسی و صحافتی بصیرت اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، مسائل کو اجاگر کرنے اور صحافتی برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے۔ مرکزی قیادت کی مخلصانہ کاوشیں اور تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات قابلِ تحسین ہیں، جبکہ دیگر مرکزی و صوبائی عہدیداران بھی تنظیمی استحکام اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ نو منتخب عہدیداران نے کہا کہ بلوچستان میڈیا فورم ایک ایسی نمائندہ تنظیم ہے جو صحافیوں کو درپیش مسائل، معاشی مشکلات، پیشہ ورانہ تحفظ اور آزادی صحافت جیسے اہم معاملات پر آواز بلند کرنے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ ضلع کوئٹہ کی نئی کابینہ اس جدوجہد کو مزید مؤثر بنانے، صحافیوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے اور تنظیمی سرگرمیوں کو نچلی سطح تک وسعت دینے کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ضلع کوئٹہ کے صحافیوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی، ان کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے اور صحافیوں کے جائز حقوق کے حصول کے لیے مشترکہ جدوجہد ہوگی۔ ہم تمام سینئر صحافیوں، نوجوان صحافیوں، رپورٹرز، کیمرہ مینوں، فوٹوگرافروں، کالم نگاروں اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ افراد کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ تاکہ صحافتی برادری کے درمیان اتحاد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *