Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم متحرکمغربی بائی پاس کے علاقے میں بجلی بحال کی جائے، مولانا محمد طاہر توحیدیگنداخہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس، بازاروں میں پولیس گشت بڑھانے کی یقین دہانیکوئٹہ میں ٹریفک چالان کے نام پر مبینہ رشوت ستانی کا نوٹس لیا جائے، مولانا عبد الرحمن رفیقمولانا فضل الرحمٰن کی سیاسی بصیرت ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، مولانا عبدالواسعروہڑی انٹرچینج یا حادثات کا خطرناک مقام؟ تباہ حال شاہراہ پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت خطرے میںپٹنی میں خواتین پر مبینہ تشدد، تین روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہونے کا الزامآپریشن دتہ خیل ریاستی شناخت اور آزادی کے ادھورے خوابنصیرآباد پولیس کی بڑی کارروائیاں، اندھے قتل، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں متعدد ملزمان گرفتاربی۔ایم۔ایف صحافیوں کی مؤثر آواز بن چکا ہے، شاھین بارانزئیمسلم باغ میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم متحرکمغربی بائی پاس کے علاقے میں بجلی بحال کی جائے، مولانا محمد طاہر توحیدیگنداخہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس، بازاروں میں پولیس گشت بڑھانے کی یقین دہانیکوئٹہ میں ٹریفک چالان کے نام پر مبینہ رشوت ستانی کا نوٹس لیا جائے، مولانا عبد الرحمن رفیقمولانا فضل الرحمٰن کی سیاسی بصیرت ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، مولانا عبدالواسعروہڑی انٹرچینج یا حادثات کا خطرناک مقام؟ تباہ حال شاہراہ پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت خطرے میںپٹنی میں خواتین پر مبینہ تشدد، تین روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہونے کا الزامآپریشن دتہ خیل ریاستی شناخت اور آزادی کے ادھورے خوابنصیرآباد پولیس کی بڑی کارروائیاں، اندھے قتل، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں متعدد ملزمان گرفتاربی۔ایم۔ایف صحافیوں کی مؤثر آواز بن چکا ہے، شاھین بارانزئی

تعلیم کے فروغ کے لیے خصوصی گرانٹس کی تقسیم خوش آئند اقدام ہے،پروفیسر حلیم صادق

تعلیم کے فروغ کے لیے خصوصی گرانٹس کی تقسیم خوش آئند اقدام ہے،پروفیسر حلیم صادق
سیکرٹری تعلیم لعل جان جعفر کی تعلیمی بہتری کے لیے کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔صوبائی جنرل سیکرٹری
تعلیم کے فروغ کیلئے ایسے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ عوام پاکستان پارٹی بلوچستان
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے ضلع کوئٹہ کے 20 منتخب سرکاری سکولوں میں سکول بہتری منصوبے کے تحت گرانٹ چیکس کی تقسیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ، سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی بہتری اور بچوں کو معیاری تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے ایسے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن بلوچستان حاجی لعل جان جعفر کی تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے سکولوں کی بہتری، تعلیمی معیار میں اضافے اور سرکاری تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ پروفیسر حلیم صادق نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ بلوچستان جیسے صوبے میں سرکاری تعلیمی اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا، سکولوں میں سہولیات فراہم کرنا اور اساتذہ و والدین کو تعلیمی عمل میں شریک کرنا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات صوبے کے مستقبل پر مثبت اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔انہوں نے یونیسف اور گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن کے تعاون کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی منصوبوں کے لیے مالی معاونت اسی صورت میں زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتی ہے جب گرانٹس شفاف انداز میں خرچ ہوں اور ان کے نتائج براہِ راست طلبہ کی تعلیمی بہتری کی صورت میں سامنے آئیں۔پروفیسر حلیم صادق نے امید ظاہر کی کہ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن بلوچستان حاجی لعل جان جعفر کی قیادت میں محکمہ تعلیم سرکاری سکولوں کی بہتری، تعلیمی سہولیات میں اضافے اور شرحِ تعلیم بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *