Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم متحرکمغربی بائی پاس کے علاقے میں بجلی بحال کی جائے، مولانا محمد طاہر توحیدیگنداخہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس، بازاروں میں پولیس گشت بڑھانے کی یقین دہانیکوئٹہ میں ٹریفک چالان کے نام پر مبینہ رشوت ستانی کا نوٹس لیا جائے، مولانا عبد الرحمن رفیقمولانا فضل الرحمٰن کی سیاسی بصیرت ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، مولانا عبدالواسعروہڑی انٹرچینج یا حادثات کا خطرناک مقام؟ تباہ حال شاہراہ پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت خطرے میںپٹنی میں خواتین پر مبینہ تشدد، تین روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہونے کا الزامآپریشن دتہ خیل ریاستی شناخت اور آزادی کے ادھورے خوابنصیرآباد پولیس کی بڑی کارروائیاں، اندھے قتل، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں متعدد ملزمان گرفتاربی۔ایم۔ایف صحافیوں کی مؤثر آواز بن چکا ہے، شاھین بارانزئیمسلم باغ میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم متحرکمغربی بائی پاس کے علاقے میں بجلی بحال کی جائے، مولانا محمد طاہر توحیدیگنداخہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس، بازاروں میں پولیس گشت بڑھانے کی یقین دہانیکوئٹہ میں ٹریفک چالان کے نام پر مبینہ رشوت ستانی کا نوٹس لیا جائے، مولانا عبد الرحمن رفیقمولانا فضل الرحمٰن کی سیاسی بصیرت ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، مولانا عبدالواسعروہڑی انٹرچینج یا حادثات کا خطرناک مقام؟ تباہ حال شاہراہ پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت خطرے میںپٹنی میں خواتین پر مبینہ تشدد، تین روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہونے کا الزامآپریشن دتہ خیل ریاستی شناخت اور آزادی کے ادھورے خوابنصیرآباد پولیس کی بڑی کارروائیاں، اندھے قتل، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں متعدد ملزمان گرفتاربی۔ایم۔ایف صحافیوں کی مؤثر آواز بن چکا ہے، شاھین بارانزئی

گنداخہ میں کھلی کچہری، عوامی مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر کے فوری احکامات

گنداخہ میں ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کی زیرِ صدارت کھلی کچہری، عوامی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو موقع پر احکامات جاری

پینے کے صاف پانی، خستہ حال سڑکوں، امن و امان، زرعی پانی کی قلت اور بجلی سمیت مختلف مسائل کی نشاندہی، ڈپٹی کمشنر کی فوری اقدامات کی ہدایت

گنداخہ:( نامہ نگار فریداحمد) عوامی مسائل کے فوری حل اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تحصیل گنداخہ میں ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد محمد رمضان پلال کی زیرِ نگرانی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول گنداخہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں، علاقائی عمائدین اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر عوام نے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، سڑکوں کی خستہ حالی، امن و امان کی صورتحال، زرعی پانی کی قلت، بجلی کی عدم فراہمی اور دیگر بنیادی مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا، جن کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ضروری احکامات جاری کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل لاشاری، اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون، چیئرمین میونسپل کمیٹی گنداخہ ڈاکٹر جاوید اختر جمالی، ڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی، ڈی ایچ او امیر علی جمالی، ایس ایچ او گنداخہ نواب علی جمالی سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران، علاقائی عمائدین اور شہریوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے اپنے درپیش مسائل تفصیل سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم، بجلی کی فراہمی اور امن و امان کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے عوامی شکایات اور مسائل کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو متعدد مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں، جبکہ دیگر مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرنے اور مؤثر اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے، شہریوں کی شکایات پر فوری توجہ دی جائے اور اپنے فرائض ذمہ داری، دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،کھلی کچہری کا مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا، شہریوں کو براہِ راست اپنے مسائل پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا اور سرکاری محکموں کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا تھا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *