Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم متحرکمغربی بائی پاس کے علاقے میں بجلی بحال کی جائے، مولانا محمد طاہر توحیدیگنداخہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس، بازاروں میں پولیس گشت بڑھانے کی یقین دہانیکوئٹہ میں ٹریفک چالان کے نام پر مبینہ رشوت ستانی کا نوٹس لیا جائے، مولانا عبد الرحمن رفیقمولانا فضل الرحمٰن کی سیاسی بصیرت ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، مولانا عبدالواسعروہڑی انٹرچینج یا حادثات کا خطرناک مقام؟ تباہ حال شاہراہ پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت خطرے میںپٹنی میں خواتین پر مبینہ تشدد، تین روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہونے کا الزامآپریشن دتہ خیل ریاستی شناخت اور آزادی کے ادھورے خوابنصیرآباد پولیس کی بڑی کارروائیاں، اندھے قتل، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں متعدد ملزمان گرفتاربی۔ایم۔ایف صحافیوں کی مؤثر آواز بن چکا ہے، شاھین بارانزئیمسلم باغ میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم متحرکمغربی بائی پاس کے علاقے میں بجلی بحال کی جائے، مولانا محمد طاہر توحیدیگنداخہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس، بازاروں میں پولیس گشت بڑھانے کی یقین دہانیکوئٹہ میں ٹریفک چالان کے نام پر مبینہ رشوت ستانی کا نوٹس لیا جائے، مولانا عبد الرحمن رفیقمولانا فضل الرحمٰن کی سیاسی بصیرت ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، مولانا عبدالواسعروہڑی انٹرچینج یا حادثات کا خطرناک مقام؟ تباہ حال شاہراہ پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت خطرے میںپٹنی میں خواتین پر مبینہ تشدد، تین روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہونے کا الزامآپریشن دتہ خیل ریاستی شناخت اور آزادی کے ادھورے خوابنصیرآباد پولیس کی بڑی کارروائیاں، اندھے قتل، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں متعدد ملزمان گرفتاربی۔ایم۔ایف صحافیوں کی مؤثر آواز بن چکا ہے، شاھین بارانزئی

گنداخہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس، بازاروں میں پولیس گشت بڑھانے کی یقین دہانی

گنداخہ (نورحسن جمالی) – پولیس اسٹیشن گنداخہ میں ڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی زیر صدارت تاجروں اور دکانداروں کے ساتھ امن و امان کے حوالے سے اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں ایس ایچ او گنداخہ نواب علی جمالی، گنداخہ پریس کلب کے صدر سلیم گوپانگ، سینئر صحافی نورحسن جمالی سمیت انجمن تاجران گنداخہ کے عہدیداران، مین بازار، سبزی منڈی اور مختلف مارکیٹوں کے دکانداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر تاجر برادری نے اپنے مسائل اور تحفظات سے ڈی ایس پی کو آگاہ کیا، جن میں بازار میں پولیس گشت میں اضافہ، رات کے اوقات میں سیکیورٹی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام اور ٹریفک کے مسائل شامل تھے۔

ڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی نے تاجر برادری کے مسائل بغور سنے اور یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پولیس دن رات اپنا کردار ادا کر رہی ہے، شہر میں گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ انتہائی ضروری ہے، شہریوں پر بھی فرض بنتا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

تاجر برادری نے گنداخہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امن و امان کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور شہر کے امن کے لیے دعا کی گئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *