Banner
Daily Sahafat Quetta
November 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
علامہ اقبالؒ: ایک ایسی شخصیت جسے کسی ایک تعارف میں قید نہیں کیا جا سکتاپاکستان عالمی مائننگ کمپنیوں کی میزبانی اورغیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تیارٹرمپ نے سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیامسلم باغ پولیس کی بروقت کارروائی، چوری کی واردات میں ملوث 3 ملزمان گرفتارمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں 8 سے 14 نومبر تک گرینڈ شمولیتی مہم چلائے گی، جمال شاہ کاکڑسکینہ عبداللہ خان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، عوامی اور خواتین کے مسائل پر گفتگومنفی درجہ حرارت میں گیس کی بندش کسی بڑے انسانی سانحے کا سبب بن سکتی ہے، مولانا قاری مہراللہملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ فارم 47 کی حکومت سے نجات ہے، مولانا عبدالقادر لونیکسی بھی جماعت کی تنظیمی مضبوطی اور فعالیت میں شعبہ مالیات بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حاجی صالح محمدوزیراعلیٰ پنجاب سے ننھے محمد صمد کے علاج کے لیئے فوری مدد کی اپیلعلامہ اقبالؒ: ایک ایسی شخصیت جسے کسی ایک تعارف میں قید نہیں کیا جا سکتاپاکستان عالمی مائننگ کمپنیوں کی میزبانی اورغیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تیارٹرمپ نے سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیامسلم باغ پولیس کی بروقت کارروائی، چوری کی واردات میں ملوث 3 ملزمان گرفتارمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں 8 سے 14 نومبر تک گرینڈ شمولیتی مہم چلائے گی، جمال شاہ کاکڑسکینہ عبداللہ خان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، عوامی اور خواتین کے مسائل پر گفتگومنفی درجہ حرارت میں گیس کی بندش کسی بڑے انسانی سانحے کا سبب بن سکتی ہے، مولانا قاری مہراللہملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ فارم 47 کی حکومت سے نجات ہے، مولانا عبدالقادر لونیکسی بھی جماعت کی تنظیمی مضبوطی اور فعالیت میں شعبہ مالیات بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حاجی صالح محمدوزیراعلیٰ پنجاب سے ننھے محمد صمد کے علاج کے لیئے فوری مدد کی اپیل

سرفراز بگٹی حکومت کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، میر عبید گورگیج


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے رکن حلقہ پی بی 44 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر عبید گورگیج نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں قائم صوبائی حکومت کے خلاف کی جانے والی سازشیں اور منفی پروپیگنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا۔ موجودہ حکومت صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود، امن و امان کے قیام اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کے خلاف بعض حلقوں کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو درپیش مسائل کئی دہائیوں پر محیط ہیں، جنہیں چند مہینوں یا ایک دو سال میں مکمل طور پر حل نہیں کیا جا سکتا۔ برسوں سے چلے آنے والے مسائل چراغ رگڑنے سے ختم نہیں ہوتے بلکہ ان کے حل کے لیے مستقل مزاجی، بہتر حکمت عملی اور تسلسل کے ساتھ عملی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔میر عبید گورگیج نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اقتدار سنبھالنے کے بعد صوبے میں گورننس کی بہتری، عوامی خدمات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور امن و امان کے قیام کے لیے قابل ذکر اقدامات کیے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان ترقی اور استحکام کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر سیاسی مفادات کے حصول کے لیے حکومت کی مثبت کارکردگی کو نظر انداز کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم باشعور عوام ایسے ہتھکنڈوں کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے اور اس کی کارکردگی کی مثال ماضی کی کئی حکومتوں میں نہیں ملتی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتیں عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گی اور بلوچستان کو ترقی، خوشحالی اور پائیدار امن کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *