Banner
Daily Sahafat Quetta
November 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان عالمی مائننگ کمپنیوں کی میزبانی اورغیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تیارٹرمپ نے سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیامسلم باغ پولیس کی بروقت کارروائی، چوری کی واردات میں ملوث 3 ملزمان گرفتارمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں 8 سے 14 نومبر تک گرینڈ شمولیتی مہم چلائے گی، جمال شاہ کاکڑسکینہ عبداللہ خان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، عوامی اور خواتین کے مسائل پر گفتگومنفی درجہ حرارت میں گیس کی بندش کسی بڑے انسانی سانحے کا سبب بن سکتی ہے، مولانا قاری مہراللہملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ فارم 47 کی حکومت سے نجات ہے، مولانا عبدالقادر لونیکسی بھی جماعت کی تنظیمی مضبوطی اور فعالیت میں شعبہ مالیات بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حاجی صالح محمدوزیراعلیٰ پنجاب سے ننھے محمد صمد کے علاج کے لیئے فوری مدد کی اپیلTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026پاکستان عالمی مائننگ کمپنیوں کی میزبانی اورغیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تیارٹرمپ نے سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیامسلم باغ پولیس کی بروقت کارروائی، چوری کی واردات میں ملوث 3 ملزمان گرفتارمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں 8 سے 14 نومبر تک گرینڈ شمولیتی مہم چلائے گی، جمال شاہ کاکڑسکینہ عبداللہ خان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، عوامی اور خواتین کے مسائل پر گفتگومنفی درجہ حرارت میں گیس کی بندش کسی بڑے انسانی سانحے کا سبب بن سکتی ہے، مولانا قاری مہراللہملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ فارم 47 کی حکومت سے نجات ہے، مولانا عبدالقادر لونیکسی بھی جماعت کی تنظیمی مضبوطی اور فعالیت میں شعبہ مالیات بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حاجی صالح محمدوزیراعلیٰ پنجاب سے ننھے محمد صمد کے علاج کے لیئے فوری مدد کی اپیلTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026

ٹرمپ نے سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک رہنماؤں پر سیاسی انتقام لینے، ری پبلکن رہنماؤں اور ان کے حامیوں کو جیل بھیجنے کی دھمکیاں دینے اور قانون کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے محکمہ انصاف کو فوری تحقیقات کا حکم دینے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس متعدد افراد کو مواخذے اور مختلف سزاؤں کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جبکہ اٹارنی جنرل سمیت کئی شخصیات کے خلاف مواخذے کی دھمکیاں بھی بلاجواز ہیں۔

امریکی صدر نے ڈیموکریٹس کے طرزِ عمل کو اعلیٰ سطح کی بھتہ خوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے اقدامات پر جوابدہ ہونا چاہیے۔ ان کا الزام تھا کہ ری پبلکن ڈونرز کو سیاسی وابستگی کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ری پبلکن رہنماؤں و حامیوں کو جیل بھیجنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

ٹرمپ نے سینیٹر ایلیسا سلاٹکن کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ ری پبلکن نظریات رکھنے والے نوجوانوں کو بھی نشانہ بنانے کی بات کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق سزا ان افراد کو ملنی چاہیے جو دوسروں کو غیر قانونی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ڈیموکریٹک رہنماؤں نے بے گناہ افراد کو دھمکی آمیز خطوط بھیجے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ انصاف کو ڈیموکریٹس کے مبینہ مجرمانہ اقدامات کی فوری تحقیقات کا حکم دے رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *