Banner
Daily Sahafat Quetta
November 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خضدار: زیرو پوائنٹ کے قریب ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحقسردار منظور کاکڑ کی آغا عبداللہ جان احمدزئی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیتیومِ علامہ اقبال: فکر، خودی اور تعمیرِ ملت کا پیغامگر منصف جاگ رہا ہوعلامہ اقبالؒ: ایک ایسی شخصیت جسے کسی ایک تعارف میں قید نہیں کیا جا سکتاپاکستان عالمی مائننگ کمپنیوں کی میزبانی اورغیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تیارٹرمپ نے سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیامسلم باغ پولیس کی بروقت کارروائی، چوری کی واردات میں ملوث 3 ملزمان گرفتارمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں 8 سے 14 نومبر تک گرینڈ شمولیتی مہم چلائے گی، جمال شاہ کاکڑسکینہ عبداللہ خان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، عوامی اور خواتین کے مسائل پر گفتگوخضدار: زیرو پوائنٹ کے قریب ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحقسردار منظور کاکڑ کی آغا عبداللہ جان احمدزئی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیتیومِ علامہ اقبال: فکر، خودی اور تعمیرِ ملت کا پیغامگر منصف جاگ رہا ہوعلامہ اقبالؒ: ایک ایسی شخصیت جسے کسی ایک تعارف میں قید نہیں کیا جا سکتاپاکستان عالمی مائننگ کمپنیوں کی میزبانی اورغیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تیارٹرمپ نے سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیامسلم باغ پولیس کی بروقت کارروائی، چوری کی واردات میں ملوث 3 ملزمان گرفتارمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں 8 سے 14 نومبر تک گرینڈ شمولیتی مہم چلائے گی، جمال شاہ کاکڑسکینہ عبداللہ خان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، عوامی اور خواتین کے مسائل پر گفتگو

پاکستان عالمی مائننگ کمپنیوں کی میزبانی اورغیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تیار

اسلام آباد: پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر سے فائدہ اٹھانے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026، 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

فورم کا انعقاد ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے، جس میں ملکی سیاسی و عسکری قیادت کے علاوہ عالمی مائننگ کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور شعبے کے ماہرین شرکت کریں گے۔

فورم کے دوران معدنیات اور مائننگ کی ویلیو چین سے وابستہ کمپنیوں، منصوبوں، مصنوعات، خدمات، آلات اور جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش بھی کی جائے گی۔ اس کا مقصد پاکستان کے معدنی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اس شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

منتظمین کے مطابق فورم سے عالمی تکنیکی شراکت داری، پالیسی اصلاحات، سرمایہ کاری اور پائیدار مائننگ کے فروغ کے لیے نئی راہیں کھلنے کی توقع ہے۔

پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے صدر احمد حیات لک نے کہا ہے کہ پاکستان وسیع معدنی وسائل اور سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع کے باعث ایک پرکشش منزل ہے۔ انہوں نے عالمی سرمایہ کاروں اور صنعتی کمپنیوں کو فورم میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے معدنی شعبے کی صلاحیتوں کو جانچنے اور عالمی رہنماؤں سے روابط بڑھانے کا اہم موقع ہوگا۔

احمد حیات لک کے مطابق بین الاقوامی شہرت کی حامل بڑی صنعتی کمپنیاں بھی فورم میں شرکت کریں گی

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *