Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ساجد عباسی سے وفد کی اہم ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقدمیر فدا حکیم رند کی منیر مومن کے گھر آمد، اہلیہ کے انتقال پر تعزیتانسانی خدمت سب سے بڑا مشن ہے، محمد رفیع کھرلیومِ استحصالِ کشمیر پر سوراب میں بھرپور یکجہتی ریلی نکالی گئیصومالیہ کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتبلوچستان کے کسی ضلع کو ترقی کے سفر میں پیچھے نہیں چھوڑینگے، میر سرفراز بگٹیشہداءکا احترام اور صوبے میں امن کا قیام ہماری اولین ذمہ داری ہے،آئی جی پولیس بلوچستانچیئرمین مارکیٹ کمیٹی ساجد عباسی سے وفد کی اہم ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقدمیر فدا حکیم رند کی منیر مومن کے گھر آمد، اہلیہ کے انتقال پر تعزیتانسانی خدمت سب سے بڑا مشن ہے، محمد رفیع کھرلیومِ استحصالِ کشمیر پر سوراب میں بھرپور یکجہتی ریلی نکالی گئیصومالیہ کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتبلوچستان کے کسی ضلع کو ترقی کے سفر میں پیچھے نہیں چھوڑینگے، میر سرفراز بگٹیشہداءکا احترام اور صوبے میں امن کا قیام ہماری اولین ذمہ داری ہے،آئی جی پولیس بلوچستان

امن و ترقی بنیادی ضروریات ہیں جنھیں ہر صورت پوری کیا جائے ، عبدالمتین اخونزادہ


کوئیٹہ
( پ – ر )

کوئٹہ ڈیولپمنٹ محاذ کی سنئیر قیادت کی جانب سے ممتاز ادیب و شاعر ریڈیو ساز و مزاحمت کار نذیر احمد خان بازئی کے سالگرہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جس کی میزبانی مظلوم اولسی تحریک کے مرکزی صدر سردار محمد عباس خان درانی نے کیا جبکہ خصوصی کیک جناب رضا وکیل نے عطیہ فرمایا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیو ڈی ایم کے قائد عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہیں اشرافیہ و اسٹیس کو کے علمبردار بیوروکریسی و اسٹیبلشمنٹ کی غلط پالیسیوں کے باعث عام آدمی ذلیل و رسواء ہورہا ہے سماجی نا انصافی اور گھٹن کے ماحول میں نوجوانوں و رضاکاروں کی محنت ضائع ہو رہی ہیں اور انتہا پسندی میں اضافے کی شرح بلند ہورہی ہے بجٹ غربت میں اضافے کا باعث ہے جبکہ مکروہ عدالتی نظام و شاہانہ انداز زندگی والی بیوروکریسی اشرافیہ کی خدمات بجا لانے کے لئے مختص ہو کر رہ گئی ہے
سردار محمد عباس خان درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم اولسی تحریک اور تحریک کیو ڈی ایم کا مرام و منزل عام آدمی کی بھلائی اور معاشی بہتری ہیں کوئٹہ کے لاکھوں شہریوں کی ضروریات حکمرانوں کو مقدم رکھنا چاہیے

نذیر بازئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیو ڈی ایم اور مظلوم اولسی تحریک دونوں کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھیں عزت و احترام سے نوازا گیا میں اور میرا خاندان اپنے شھر و علاقے میں اجنبی ہو کر رہ گئے ہیں لیکن ظلم و وحشت کا یہ اندوہناک صورت حال تبدیل ہو کر رہے گا-
متحدہ قبائل فیڈریشن کے صوبائی صدر ملک عجب خان کاکڑ نے کہا کہ ہم اپنے روایات و ثقافت سے دستبردار نہیں ہوسکتے ہیں اتحاد و اتفاق کے نتیجے میں ظلم و استہزاء کا مقابلہ کیا جائے گا
تقریب سے رضا وکیل ،نذر بڑیچ ، جمیل احمد مشوانی ،فرید بگٹی ، عبد الرحیم شاہ ، سردار حبیب بڑیچ ،ملک مہر نیچاری اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے نذیر بازئی کو استقامت و پائیداری پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے لاکھوں شہریوں کے لئے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیو ڈی ایم کا منزل مقصود ہے عوامی مزاحمت کا راستہ ہموار کیا جائے گا اور ظلمت شب کے گہرے سائے چٹنے کے لئے مسلسل اور مربوط جدوجھد کے ساتھ فیصلہ کن فتح تک ہر ممکن سیاسی و سماجی بھلائی اور معاشی و معاشرتی تعلقات کی بہاریں دیکھنے کا شوق پیدا کیا جائے گا -##

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *