Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقدمیر فدا حکیم رند کی منیر مومن کے گھر آمد، اہلیہ کے انتقال پر تعزیتانسانی خدمت سب سے بڑا مشن ہے، محمد رفیع کھرلیومِ استحصالِ کشمیر پر سوراب میں بھرپور یکجہتی ریلی نکالی گئیصومالیہ کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتبلوچستان کے کسی ضلع کو ترقی کے سفر میں پیچھے نہیں چھوڑینگے، میر سرفراز بگٹیشہداءکا احترام اور صوبے میں امن کا قیام ہماری اولین ذمہ داری ہے،آئی جی پولیس بلوچستان5 اگست 2019 بھارتی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیدال خان ناصرہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقدمیر فدا حکیم رند کی منیر مومن کے گھر آمد، اہلیہ کے انتقال پر تعزیتانسانی خدمت سب سے بڑا مشن ہے، محمد رفیع کھرلیومِ استحصالِ کشمیر پر سوراب میں بھرپور یکجہتی ریلی نکالی گئیصومالیہ کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتبلوچستان کے کسی ضلع کو ترقی کے سفر میں پیچھے نہیں چھوڑینگے، میر سرفراز بگٹیشہداءکا احترام اور صوبے میں امن کا قیام ہماری اولین ذمہ داری ہے،آئی جی پولیس بلوچستان5 اگست 2019 بھارتی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیدال خان ناصر

انسانی خدمت سب سے بڑا مشن ہے، محمد رفیع کھرل

چیئرمین انسسنی حقوق کمیٹی لاھور انٹرنیشنل آفیئرز محمد رفیع کھرل کا رحمٰن فاؤنڈیشن کے ڈائیلاسز سنٹر کا دورہ، انسانی خدمت کو عظیم مشن قرار دیا

رحمٰن فاؤنڈیشن گردوں کے مریضوں کی تاحیات کفالت کر رہی ہے، ڈاکٹر وقار احمد نیاز کی خدمات کو خراجِ تحسین

“ابھی انسانیت زندہ ہے” — بتول محمد رفیع کھرل کا رحمٰن فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات اور ڈائیلاسز نظام کی شاندار تعریف

لاہور (سپیشل رپورٹر) جو لوگ اپنی زندگیاں قوم کے لیئے وقف کر دیتے ہیں ان کا نام تاریخ کے رخِ تاباں پر کہکشاں کی طرح دمکتا اور مہتاب کی طرح چاندنی بکھیرتا رہتا ہے
ان خیالات کا اظہار محمد رفیع کھرل نے آج رحمٰن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گردوں کی صفائی کے مرکز ماڈل ٹاؤن کے دورے کے موقع پر کیا ۔ رحمٰن فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر وقار احمد نیاز، اور منشا قاضی نے موصوف کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ محترم کھرل صاحب نے گردوں کی صفائی کی مشینوں کے اعلیٰ معیار اور عملے کی کارکردگی کی بے پناہ تعریف کی اور ان کی شاندار خدمات کے حوالے سے شاندار خراج تحسین پیش کیا ، چیئرمین رحمٰن فاؤنڈیشن ڈاکٹر وقار احمد نیاز کو ہائی کورٹ بار کونسل میں دعوت دی اور ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ کا اعلان کیا ۔ ڈاکٹر وقسر احمد نیاز نے معزز مہمان کو مفصل بریفنگ دی اور بتایا کہ آپ یہاں پر جتنے گردوں کے مریضوں کو دیکھ رہے ہیں ان کی ذمہ داری تا دم زیست رحمٰن فاؤنڈیشن پر ہے ۔ رحمٰن فاؤنڈیشن نے ان کو اخراجات سے بے نیاز کر دیا ہے اور ڈھائی کروڑ روپے کا بوجھ رحمٰن فاؤنڈیشن اٹھاتی ہے ۔ رفیع رضا کھرل نے کہا کہ مجھے آج رحمٰن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ منشا قاضی نے دورے کی دعوت دی ہے ۔ منشا قاضی نے جب ڈاکٹر وقار احمد نیاز کی مصروف ترین زندگی کی کتاب کے چند اوراق پلٹے تو میری دلی تمنا بیتاب ہو گئی اور یہی تمنا مجھے یہاں لے آئی ہے جہاں پہنچ کر محسوس ہوا کہ ابھی انسانیت زندہ ہے ۔ ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے کھرل صاحب کے جذبات احساسات کو سراہتے ہوئے انہیں رحمٰن فاؤنڈیشن کے ڈائلنسز سنٹر میں مشینوں پر سانس لیتے ہوئے گردوں کے مریضوں سے ملاقات کرائی جن کی پوری ذمہ داری رحمٰن فاؤنڈیشن نے اٹھا رکھی ۔ ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے موصوف کو بتایا کہ میں یو کے کئی مرتبہ جا چکا ہوں اور پانچ روزہ دورے پر برمنگھم جا رہا ہوں جہاں میری طبی تحقیق کو مغرب قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے کہا کہ زندگی اللہ تعالیٰ نے دی ہی صرف اس مقصد کے لیئے کہ اچھے اور تعمیری کام کیئے جائیں ۔ ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے اپنے رفقائے کار کی کارکردگی کی تعریف کی ۔ ڈاکٹر وقار احمد نیاز اگلے ہفتے ترکی جا رہے ہیں ۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *