Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
برازیل میں نئی تاریخ رقم، ایل دا سلوا چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہو گئےسربیا، طلبا کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، انتخابات میں طویل عرصے سے برسر اقتدار رہنما کو شکستوطن سے وفاداری؛ فتنہ الہندوستان سے وابستہ افراد سے اہلخانہ کا اعلانِ لاتعلقیاحتجاج کیس؛ علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گاپی ٹی آئی کے ڈاکٹر امجد علی کے 13 سال میں 51 مرتبہ بیرونِ ممالک سفر پر تحقیقات شروعپی سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت؛ ڈی جی ایف آئی اے اور امیگریشن ذاتی حیثیت میں طلبشرح سود کے تعین کیلیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگاافغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہوئی تو پاکستان ہراقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، طارق فضل چوہدریایل پی جی کارگو پاکستان پہنچنے کے باوجود قیمتیں کم نہ ہو سکیںعباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیابرازیل میں نئی تاریخ رقم، ایل دا سلوا چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہو گئےسربیا، طلبا کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، انتخابات میں طویل عرصے سے برسر اقتدار رہنما کو شکستوطن سے وفاداری؛ فتنہ الہندوستان سے وابستہ افراد سے اہلخانہ کا اعلانِ لاتعلقیاحتجاج کیس؛ علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گاپی ٹی آئی کے ڈاکٹر امجد علی کے 13 سال میں 51 مرتبہ بیرونِ ممالک سفر پر تحقیقات شروعپی سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت؛ ڈی جی ایف آئی اے اور امیگریشن ذاتی حیثیت میں طلبشرح سود کے تعین کیلیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگاافغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہوئی تو پاکستان ہراقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، طارق فضل چوہدریایل پی جی کارگو پاکستان پہنچنے کے باوجود قیمتیں کم نہ ہو سکیںعباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیا

پی سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت؛ ڈی جی ایف آئی اے اور امیگریشن ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نہ نکالنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو فوری طور پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کے بعد معاملے کو کمیٹی میں زیرِ غور ہونے کا جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ عدالتی حکم کے بعد ایسا کون سا طریقہ کار ہے جس کے تحت فیصلے پر عمل درآمد روکا جاسکتا ہے۔

سماعت کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے عدالت کو بتایا کہ معاملہ نظرثانی کمیٹی میں زیرِ غور ہے۔ اس پر جسٹس اعظم خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا طریقہ ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود معاملہ کمیٹی میں ڈال دیا جائے۔

جج نے اٹارنی جنرل کے نمائندے سے مخاطب ہوکر ریمارکس دیے کہ آئندہ توہین عدالت کی درخواست آئی تو پھر نتائج دیکھ لینا، متعلقہ ڈی جی کو طلب کریں، اس طرح معاملہ نہیں چلے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری وجاہت حسین کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا، تاہم عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *