Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
برازیل میں نئی تاریخ رقم، ایل دا سلوا چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہو گئےسربیا، طلبا کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، انتخابات میں طویل عرصے سے برسر اقتدار رہنما کو شکستوطن سے وفاداری؛ فتنہ الہندوستان سے وابستہ افراد سے اہلخانہ کا اعلانِ لاتعلقیاحتجاج کیس؛ علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گاپی ٹی آئی کے ڈاکٹر امجد علی کے 13 سال میں 51 مرتبہ بیرونِ ممالک سفر پر تحقیقات شروعپی سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت؛ ڈی جی ایف آئی اے اور امیگریشن ذاتی حیثیت میں طلبشرح سود کے تعین کیلیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگاافغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہوئی تو پاکستان ہراقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، طارق فضل چوہدریایل پی جی کارگو پاکستان پہنچنے کے باوجود قیمتیں کم نہ ہو سکیںعباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیابرازیل میں نئی تاریخ رقم، ایل دا سلوا چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہو گئےسربیا، طلبا کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، انتخابات میں طویل عرصے سے برسر اقتدار رہنما کو شکستوطن سے وفاداری؛ فتنہ الہندوستان سے وابستہ افراد سے اہلخانہ کا اعلانِ لاتعلقیاحتجاج کیس؛ علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گاپی ٹی آئی کے ڈاکٹر امجد علی کے 13 سال میں 51 مرتبہ بیرونِ ممالک سفر پر تحقیقات شروعپی سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت؛ ڈی جی ایف آئی اے اور امیگریشن ذاتی حیثیت میں طلبشرح سود کے تعین کیلیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگاافغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہوئی تو پاکستان ہراقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، طارق فضل چوہدریایل پی جی کارگو پاکستان پہنچنے کے باوجود قیمتیں کم نہ ہو سکیںعباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیا

سربیا، طلبا کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، انتخابات میں طویل عرصے سے برسر اقتدار رہنما کو شکست

سربیا میں طلبہ کی قیادت میں جاری احتجاجی تحریک نے سیاسی میدان میں اہم کامیابی حاصل کرلی، جہاں طویل عرصے سے بااثر رہنما الیگزینڈر ووچچ نے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں اپنی جماعت کی شکست تسلیم کرلی۔ انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد دارالحکومت بلغراد سمیت مختلف شہروں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔

ابتدائی انتخابی اعداد و شمار کے مطابق ووٹنگ میں ریکارڈ ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا۔ یہ انتخابات گزشتہ دو سال سے جاری احتجاجی مظاہروں کے بعد ہوئے، جن کا آغاز نووی ساد شہر میں ریلوے اسٹیشن کی چھت کا سائبان گرنے کے واقعے کے بعد ہوا تھا۔ اس حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد ملک میں بدعنوانی اور انتظامی غفلت کے خلاف احتجاج شروع ہوگیا۔

الیگزینڈر ووچچ دو مرتبہ صدر رہ چکے ہیں، تاہم آئینی پابندی کے باعث تیسری مرتبہ صدارتی انتخاب نہیں لڑ سکتے تھے۔ انہوں نے اپنی سربیئن پروگریسو پارٹی کے ذریعے دوبارہ وزارتِ عظمیٰ حاصل کرنے کی کوشش کی، لیکن انتخابی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

طلبہ تحریک کے امیدوار الیا سردانووچ نے کہا کہ سربیا ایک آزاد ریاست بنے گا۔ تحریک کے رہنماؤں نے بدعنوانی کے خاتمے اور ملک میں سیاسی تبدیلی لانے کے عزم کا اظہار کیا۔

نتائج کے اعلان کے بعد مختلف شہروں میں شہریوں نے رقص، نعرے بازی اور آتش بازی کے ذریعے خوشی منائی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *