Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقدمیر فدا حکیم رند کی منیر مومن کے گھر آمد، اہلیہ کے انتقال پر تعزیتانسانی خدمت سب سے بڑا مشن ہے، محمد رفیع کھرلیومِ استحصالِ کشمیر پر سوراب میں بھرپور یکجہتی ریلی نکالی گئیصومالیہ کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتبلوچستان کے کسی ضلع کو ترقی کے سفر میں پیچھے نہیں چھوڑینگے، میر سرفراز بگٹیشہداءکا احترام اور صوبے میں امن کا قیام ہماری اولین ذمہ داری ہے،آئی جی پولیس بلوچستان5 اگست 2019 بھارتی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیدال خان ناصرہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقدمیر فدا حکیم رند کی منیر مومن کے گھر آمد، اہلیہ کے انتقال پر تعزیتانسانی خدمت سب سے بڑا مشن ہے، محمد رفیع کھرلیومِ استحصالِ کشمیر پر سوراب میں بھرپور یکجہتی ریلی نکالی گئیصومالیہ کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتبلوچستان کے کسی ضلع کو ترقی کے سفر میں پیچھے نہیں چھوڑینگے، میر سرفراز بگٹیشہداءکا احترام اور صوبے میں امن کا قیام ہماری اولین ذمہ داری ہے،آئی جی پولیس بلوچستان5 اگست 2019 بھارتی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیدال خان ناصر

شہداءکا احترام اور صوبے میں امن کا قیام ہماری اولین ذمہ داری ہے،آئی جی پولیس بلوچستان

آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے یادگارِ شہداءپر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداءکے درجات کی بلندی، ملک و قوم کی سلامتی اور بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے دعا کی۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ آج ہم ان تمام شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے بلوچستان کے امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداءپر فخر ہے، جن کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج عوام امن اور سکون کی زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہادت ایک عظیم رتبہ ہے اور شہداءکے اہلِ خانہ ہمارے دلوں کے بہت قریب ہیں۔ پولیس فورس اپنے شہداءاور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی اداروں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اتحاد، اتفاق اور باہمی تعاون کے ذریعے دہشت گردی سمیت تمام چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان پولیس اپنے شہداءکی قربانیوں کو مشعلِ راہ سمجھتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور صوبے میں امن کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہداءہمارا فخر ہیں اور ان کی عظیم قربانیاں ہمیشہ قوم کے لیے باعثِ افتخار رہیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *