Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدمTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدم

ڈاکٹر عظمیٰ زریں نازیہ کو شریف اکیڈمی لٹریری اسکالر ایوارڈ دینے کا اعلان

لاھور منشا قاضی سے
ڈاکٹر عظمیٰ زریں نازیہ کو شریف اکیڈمی لٹریری اسکالر ایوارڈ دینے کا اعلان
ڈائریکٹر میڈیا کے مطابق شریف اکیڈمی جرمنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متفقہ فیصلے کے مطابق لاہور میں مقیم، اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ زریں نازیہ کو شریف اکیڈمی لٹریری اسکالر ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عظمیٰ زریں نازیہ نے فارسی زبان میں نعتیہ ادب کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ مختلف علمی و ادبی حلقوں میں اپنی تحقیقی، تدریسی اور ادبی خدمات کے باعث نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ آپ بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی لاہور میں بطور گیسٹ اسپیکراور پینیلسٹ کے منسلک ہیں ۔ فکرِ اقبال فاونڈیشن کی وائس پریزیڈنٹ کی حیثیت سے علامہ اقبالؒ کے افکار و نظریات کے فروغ کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔آپ حسان بن ثابت نعت ریسرچ سنٹرمنہاج القرآن اور دارالترجمہ منہاج القرآن کی رکن ہیں۔
اس کے علاوہ آپ فرہنگستان زبان و ادب فارسی جمہوری اسلامی ایران (اکیڈمی آف لیٹرز ایران )اکیڈمی سے بھی وابستہ ہیں۔ 2 جولائی 2023ء میں آپ نے فرہنگستان زبان و ادب فارسی جمہوری اسلامی ایران (اکیڈمی آف لیٹرز ایران )کی خصوصی دعوت پر ایران کا ایک ماہ کا آفیشل دورہ کیا اور بطور ممبر ایڈوائزری بورڈ دانشنامہ شبہ قارہ(شعبۂ انسائیکلوپیڈیا)اکیڈمی آف لیٹرز ایران کی چھٹی جلد پر علمی و تحقیقی کام میں حصہ لیا۔
ڈاکٹر عظمیٰ زریں نازیہ کا فارسی مجموعۂ کلام “نوائے زریں” کے نام سے شائع ہو چکا ہے، جسے اکیڈمی آف لیٹرز ایران کے سیکریٹری نے 2021ء میں تہران سے اعزازی طور پر شائع کروایا۔ مزید برآں، 2023ء میں سلطان باہوؒ کے فارسی اشعار میں عرفانی اصطلاحات کے حوالے سے آپ کی ایک تحقیقی کتاب بھی تہران سے اعزازی طور پر شائع ہوئی۔ آپ کا اردو شعری مجموعہ بھی زیرِ اشاعت ہے۔
اس موقع پر شریف اکیڈمی جرمنی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد نے ڈاکٹر عظمیٰ زریں نازیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا:
“اللہ تعالیٰ نے آپ کو بے پناہ علمی اور تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ آپ اپنے علم و دانش کے ذریعے بے شمار دلوں کو منور کر چکی ہیں۔ اردو اور فارسی دونوں زبانوں پر آپ کی یکساں دسترس قابلِ تحسین ہے۔ آپ کی شاعری، نثر اور خطابات میں علم، تصوف اور معرفت کی ایسی روشنی موجود ہے جو قاری اور سامع دونوں کی روح کو معطر کر دیتی ہے۔ان کی شاعری معرفتِ الٰہی، عشقِ رسول ؐاور روحانی اقدار سے مزین ہے۔ ان کے کلام میں فکری گہرائی، ادبی لطافت اور روحانی بصیرت نمایاں طور پر جھلکتی ہے۔”
انہوں نے ڈاکٹر عظمیٰ زریں نازیہ کی مزید علمی، ادبی اور تحقیقی کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔01.06.2026

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *