Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدمTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدم

فنڈز کی کمی کے باعث خیبر پختونخوا پولیس کا ترقیاتی بجٹ متاثر ہونے لگا


فنڈز کی کمی کے باعث خیبرپختونخوا پولیس کا ترقیاتی بجٹ متاثر ہونے لگا، جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری متعدد منصوبوں پر مختص فنڈز کا نصف بھی تاحال خرچ نہیں کیا جا سکا۔

دستاویزات کے مطابق محکمہ پولیس کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 43 منصوبے شروع کیے گئے، جن پر 69 ارب 60 کروڑ 90 لاکھ روپے لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا۔ تاہم رواں مالی سال کے دوران اب تک صرف 11 ارب 96 کروڑ روپے خرچ کیے جا سکے ہیں۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ بندوبستی اور ضم اضلاع میں اے ڈی پی کے تحت منصوبوں کے لیے رواں سال 18 ارب 46 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے، جن میں سے 17 ارب 71 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق بندوبستی اضلاع میں پولیس کے 31 ترقیاتی منصوبوں پر جاری فنڈز کا صرف 43 فیصد خرچ کیا جا سکا، جبکہ ضم اضلاع کے 3 منصوبوں پر جاری فنڈز کے مقابلے میں 63 فیصد رقم خرچ ہوئی۔

اسی طرح اے آئی پی پروگرام کے تحت شروع کیے گئے 9 منصوبوں پر جاری شدہ فنڈز کا 94 فیصد استعمال کیا گیا۔ مجموعی طور پر 43 منصوبوں پر جاری ہونے والے فنڈز کے مقابلے میں صرف 68 فیصد فنڈز خرچ ہو سکے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *