Banner
Daily Sahafat Quetta
November 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ پولیس کی بروقت کارروائی، چوری کی واردات میں ملوث 3 ملزمان گرفتارمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں 8 سے 14 نومبر تک گرینڈ شمولیتی مہم چلائے گی، جمال شاہ کاکڑسکینہ عبداللہ خان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، عوامی اور خواتین کے مسائل پر گفتگومنفی درجہ حرارت میں گیس کی بندش کسی بڑے انسانی سانحے کا سبب بن سکتی ہے، مولانا قاری مہراللہملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ فارم 47 کی حکومت سے نجات ہے، مولانا عبدالقادر لونیکسی بھی جماعت کی تنظیمی مضبوطی اور فعالیت میں شعبہ مالیات بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حاجی صالح محمدوزیراعلیٰ پنجاب سے ننھے محمد صمد کے علاج کے لیئے فوری مدد کی اپیلTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمیمسلم باغ پولیس کی بروقت کارروائی، چوری کی واردات میں ملوث 3 ملزمان گرفتارمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں 8 سے 14 نومبر تک گرینڈ شمولیتی مہم چلائے گی، جمال شاہ کاکڑسکینہ عبداللہ خان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، عوامی اور خواتین کے مسائل پر گفتگومنفی درجہ حرارت میں گیس کی بندش کسی بڑے انسانی سانحے کا سبب بن سکتی ہے، مولانا قاری مہراللہملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ فارم 47 کی حکومت سے نجات ہے، مولانا عبدالقادر لونیکسی بھی جماعت کی تنظیمی مضبوطی اور فعالیت میں شعبہ مالیات بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حاجی صالح محمدوزیراعلیٰ پنجاب سے ننھے محمد صمد کے علاج کے لیئے فوری مدد کی اپیلTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

وزیراعظم کا قطری ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سے آج قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور جاری امن کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری اعلامیے کے مطابق گفتگو میں علاقائی امن و استحکام کے لیے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مضبوطی کا اعادہ کرتے ہوئے امن کے قیام کے لیے قطر کی مسلسل اور ثابت قدم حمایت کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ خطے میں امن کی کوششوں کی کامیابی کے لیے تمام فریقین کے درمیان تعمیری روابط نہایت اہم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امیر قطر کے آئندہ دورۂ پاکستان کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے سے پاکستان اور قطر کے درمیان پائیدار شراکت داری کو مزید وسعت اور استحکام حاصل ہوگا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *