Banner

مستونگ لکپاس کسٹم آفس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ: لکپاس کے علاقے میں قائم ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے یا لگائے جانے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہ ہوسکیں، تاہم واقعے کے بعد مختلف سوالات جنم لینے لگے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ کی شدت انتہائی زیادہ تھی اور شعلے دور دور تک دکھائی دیتے رہے، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کے عمل میں مصروف رہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ گودام میں کروڑوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ ٹائر، چھالیہ، کپڑے، امپورٹڈ سگریٹ اور دیگر قیمتی سامان موجود تھا، جبکہ ابتدائی اندازوں کے مطابق واقعے میں بھاری مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر آگ کسی منظم منصوبہ بندی کے تحت لگائی گئی ہو، تاہم حکام کی جانب سے تاحال کسی قسم کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام نے واقعے کی نوعیت جاننے کیلئے ابتدائی معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں جبکہ گودام میں موجود سامان کے ریکارڈ اور سیکیورٹی امور کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

شہری حلقوں نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے تو ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مستونگ لکپاس کسٹم آفس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us