Banner

وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کے پی سے رابطہ، دہشت گردی کیخلاف ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی

Share

Share This Post

or copy the link

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے گزشتہ روز بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم نے دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بلند درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔

انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعاء کی جبکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے وفاق کا صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف صوبائی حکومت کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔

دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما پاک افواج، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کے پی سے رابطہ، دہشت گردی کیخلاف ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us