Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانیکرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فراراغبرگ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 5 مبینہ حملہ آور ہلاکنوجوان تاریخ سے روشنی اور ثقافت سے شناخت حاصل کریں، گورنر بلوچستانپاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانیکرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فراراغبرگ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 5 مبینہ حملہ آور ہلاکنوجوان تاریخ سے روشنی اور ثقافت سے شناخت حاصل کریں، گورنر بلوچستان

عازمین حج کے لیے خوشخبری؛ حکومت نے بڑی سہولت فراہم کردی

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے عازمین حج کے لیے ایک اہم سہولت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال حج کے دوران ہر حاجی کو سعودی عرب میں استعمال کے لیے مفت مقامی سم کارڈ فراہم کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عازمین کو اپنے قیام کے دوران اہلِ خانہ اور متعلقہ اداروں سے آسان رابطہ فراہم کرنا ہے۔ اس سہولت کے تحت حاجیوں کو مفت کالز اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی میسر ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق لانگ پیکیج (40 دن) کے تحت حج کرنے والے عازمین کو 600 لوکل و انٹرنیشنل منٹس اور 40 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا فراہم کیا جائے گا، جبکہ شارٹ پیکیج کے حاجیوں کو 300 منٹس اور 25 جی بی انٹرنیٹ دیا جائے گا۔ یہ منٹس کال کرنے اور وصول کرنے دونوں کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے۔
حکام نے ہدایت کی ہے کہ عازمین صرف حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سم کارڈ ہی استعمال کریں اور کسی دوسری سم کی خریداری سے گریز کریں، کیونکہ ایک پاسپورٹ پر صرف ایک سم جاری کی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں سرکاری سم بند کی جا سکتی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ سم کارڈز حاجیوں کو ان کی رہائش گاہوں پر فراہم کیے جائیں گے، جبکہ ریچارج کوڈ بھی وہیں دستیاب ہوگا۔ بیلنس ختم ہونے کی صورت میں عازمین اضافی ادائیگی کے ذریعے اپنی سم کو ریچارج بھی کر سکیں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *