Banner

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی سے کاروبار کے آغاز کے بعد تیزی کا رجحان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز شدید مندی سے ہوا، تاہم بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 3400 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 62 ہزار 411 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں مندی میں کمی آئی اور انڈیکس 1410 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 64 ہزار 399 پوائنٹس تک پہنچا۔

کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 102 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر ایک لاکھ 65 ہزار 913 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی دیکھی گئی تھی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 12 ہزار 920 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 64 ہزار 594 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا تھا۔

پی ایس ایکس انتظامیہ کے مطابق غیر معمولی تیزی کے باعث گزشتہ روز کاروباری سرگرمیاں ایک گھنٹے کے لیے معطل بھی کرنا پڑیں، تاہم بعد ازاں مارکیٹ بحال ہونے کے بعد دن بھر تیزی کا رجحان برقرار رہا۔

معاشی ماہرین کے مطابق ایران امریکا جنگ بندی کے عالمی منڈیوں پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جہاں تیل کی قیمتوں میں کمی اور اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جبکہ ایشیا پیسیفک خطے کی مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان برقرار ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی سے کاروبار کے آغاز کے بعد تیزی کا رجحان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us