Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسین

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان نے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، جے ڈی وینس

واشنگٹن: امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے اہم اور مثبت قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کو خصوصی کریڈٹ دینا چاہتے ہیں، جنہوں نے میزبان کے طور پر غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ درجے کی ریاستی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت کو ممکن بنایا، جو طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات نہیں کر رہے تھے۔

نائب صدر کے مطابق پاکستان کی مؤثر میزبانی اور سفارتی کوششوں نے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جس سے خطے میں کشیدگی کم ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے اس کردار کو ایک بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ خطے میں امن کے امکانات بھی روشن ہوئے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *