Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے جہاں ہنڈریڈ انڈیکس نمایاں اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 64 ہزار 663 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس میں مجموعی طور پر 3903 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس بتدریج اوپر جاتا رہا، پہلے ایک لاکھ 64 ہزار 322 پوائنٹس، پھر 1 لاکھ 64 ہزار 494 پوائنٹس اور بعد ازاں 1 لاکھ 64 ہزار 663 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی تھی، جہاں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی 4795 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور انڈیکس کم ہو کر ایک لاکھ 62 ہزار 396 پوائنٹس پر آ گیا تھا۔ بعد ازاں مندی کا سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس مزید گر کر 1 لاکھ 61 ہزار 757 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔

تاہم حالیہ دنوں میں بین الاقوامی سطح پر مثبت پیش رفت، خصوصاً امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی، اسلام آباد میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کی امیدیں اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام جیسے عوامل کے باعث نہ صرف ایشیائی مارکیٹس بلکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *