Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانیکرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فراراغبرگ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 5 مبینہ حملہ آور ہلاکنوجوان تاریخ سے روشنی اور ثقافت سے شناخت حاصل کریں، گورنر بلوچستانپاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانیکرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فراراغبرگ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 5 مبینہ حملہ آور ہلاکنوجوان تاریخ سے روشنی اور ثقافت سے شناخت حاصل کریں، گورنر بلوچستان

بجلی مہنگی کرنے کے لیے نیپرا میں سماعت جاری

اسلام آباد: نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 1 روپے 64 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست پر سماعت شروع ہوگئی۔

سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں جاری ہے، جس میں فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت بڑھانے کی درخواست پر غور کیا جا رہا ہے، جس کا اطلاق ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔

دوران سماعت صنعتی صارفین نے مؤقف اختیار کیا کہ انڈسٹری نہ صرف اپنا بلکہ دیگر شعبوں کا بوجھ بھی برداشت کر رہی ہے، لہٰذا بجلی کی قیمتوں میں انڈسٹری پر پڑنے والا بوجھ کم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو ماہ کے دوران فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صنعتوں نے 590 ارب روپے ادا کیے ہیں، جبکہ کئی صنعتی یونٹس انکریمنٹل پیکیج سے بھی محروم رہے ہیں۔

صنعتی نمائندوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کسی ممکنہ جنگی صورتحال میں گیس کی قلت پیدا ہو سکتی ہے، جس سے پاور پلانٹس متاثر ہوں گے، اور سوال اٹھایا کہ کیا ایسی صورت میں صنعتوں کے لیے لوڈشیڈنگ کی جائے گی؟

اس پر سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ اگرچہ آر ایل این جی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، تاہم کوئلے کی سپلائی برقرار ہے، جبکہ فروری تک تقریباً 2.79 روپے فی یونٹ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ بھی متوقع ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *