Banner
Daily Sahafat Quetta
November 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
علامہ اقبالؒ کی فکر، فلسفہ خودی اور نظریہ پاکستان ہماری قومی شناخت کا اہم حصہ ہیں، بیرسٹر بابا غلام رسول عمرانیعلامہ اقبالؒ کی فکر، فلسفہ خودی اور نظریہ پاکستان ہماری قومی شناخت کا اہم حصہ ہیں ،سینیٹر ثناء جمالینااہل حکمران کی وجہ سے آج ملک جک رہاہے، قاری شاہ محمدگنداواہ میں ہندو برادری کا دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے جاریسردار منظور کاکڑ کی مرحومہ آغا عبداللہ جان احمدزئی کی اہلیہ کے اہل خانہ سے تعزیتشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو یوم ولادت پر خراج عقیدت پیش کرتی ہوں،مریم راجہسیٹلائٹ ٹاؤن میں گیس پریشر کی کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشانحب: پی ایچ ای کے مین اسٹوریج تالاب سے مردہ بلی برآمد، شہریوں میں تشویشسیاسی مخالفین کی کردار کشی کرنے والے خود رسوائی کا سامنا کریں گے، مولانا عبدالرحمن رفیقسعودی پاکستان پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطعلامہ اقبالؒ کی فکر، فلسفہ خودی اور نظریہ پاکستان ہماری قومی شناخت کا اہم حصہ ہیں، بیرسٹر بابا غلام رسول عمرانیعلامہ اقبالؒ کی فکر، فلسفہ خودی اور نظریہ پاکستان ہماری قومی شناخت کا اہم حصہ ہیں ،سینیٹر ثناء جمالینااہل حکمران کی وجہ سے آج ملک جک رہاہے، قاری شاہ محمدگنداواہ میں ہندو برادری کا دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے جاریسردار منظور کاکڑ کی مرحومہ آغا عبداللہ جان احمدزئی کی اہلیہ کے اہل خانہ سے تعزیتشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو یوم ولادت پر خراج عقیدت پیش کرتی ہوں،مریم راجہسیٹلائٹ ٹاؤن میں گیس پریشر کی کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشانحب: پی ایچ ای کے مین اسٹوریج تالاب سے مردہ بلی برآمد، شہریوں میں تشویشسیاسی مخالفین کی کردار کشی کرنے والے خود رسوائی کا سامنا کریں گے، مولانا عبدالرحمن رفیقسعودی پاکستان پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

علامہ اقبالؒ کی فکر، فلسفہ خودی اور نظریہ پاکستان ہماری قومی شناخت کا اہم حصہ ہیں ،سینیٹر ثناء جمالی

علامہ اقبالؒ کی فکر، فلسفہ خودی اور نظریہ پاکستان ہماری قومی شناخت کا اہم حصہ ہیں ،سینیٹر ثناء جمالی
اوستہ محمد۔۔۔(رپورٹ یونس رحیم نوتکانی)سینیٹر ثناء جمالی نے 9 نومبر یومِ اقبال کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ برصغیر کے عظیم شاعر، مفکر اور فلسفی تھے جنہوں نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے مسلمانوں میں آزادی، خودی، خود اعتمادی اور بیداری کا شعور پیدا کیا۔ ان کی تعلیمات آج بھی پوری قوم بالخصوص نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے اپنے افکار و نظریات کے ذریعے مسلمانوں کو ایک الگ شناخت خودمختار تشخص اور آزاد وطن کا تصور دیا، جس نے تحریکِ پاکستان کو فکری بنیاد فراہم کی ان کا خواب ایک ایسا پاکستان تھا جہاں مسلمان آزادی کے ساتھ اپنی تہذیب، مذہبی اقدار اور قومی روایات کے مطابق زندگی گزار سکیں سینیٹر ثناء جمالی کہا کہ علامہ اقبالؒ کا فلسفہ خودی انسان کو اپنی صلاحیتوں پہچاننے، مشکلات کا مقابلہ کرنے، بلند مقاصد کے حصول اور مسلسل جدوجہد کا درس دیتا ہے اقبالؒ نوجوانوں کو شاہین سے تشبیہ دیتے ہوئے انہیں بلند پروازی خودداری محنت اور غیر معمولی عزم کا پیغام دیتے ہیں۔ آج کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ علم و تحقیق، مثبت سوچ اور عملی جدوجہد کو اپنا شعار بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ یومِ اقبال ہمیں قومی اتحاد، یکجہتی، اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کا درس دیتا ہے۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ ہم علامہ اقبالؒ کے نظریات کو محض تقریبات اور تقاریر تک محدود نہ رکھیں بلکہ ان کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔ ہمیں ایک مضبوط، مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرنی چاہئیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *