Banner
Daily Sahafat Quetta
November 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سیٹلائٹ ٹاؤن میں گیس پریشر کی کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشانحب: پی ایچ ای کے مین اسٹوریج تالاب سے مردہ بلی برآمد، شہریوں میں تشویشسیاسی مخالفین کی کردار کشی کرنے والے خود رسوائی کا سامنا کریں گے، مولانا عبدالرحمن رفیقسعودی پاکستان پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطتربیلا توسیعی پن بجلی منصوبہ؛ کھدائی کے دوران چٹان گرنے سے پانی پاور ہاؤس میں داخل12 صوبوں کا معاملہ، آئینی ترامیم آئندہ سال منظور ہوئیں تو عملدرآمد 2029 انتخابات کے بعد ہوگامیرا خیال ہےکہ پاکستان میں انتظامی یونٹس بنائےجائیں، خواجہ آصفاوباڑو کے رہائشی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کامران محمود عباسی کا الزام، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہپی۔بی۔ 44 میں ترقیاتی منصوبوں پر عوام کا اظہار تشکرعوام کو علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر رفیق گنیہسیٹلائٹ ٹاؤن میں گیس پریشر کی کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشانحب: پی ایچ ای کے مین اسٹوریج تالاب سے مردہ بلی برآمد، شہریوں میں تشویشسیاسی مخالفین کی کردار کشی کرنے والے خود رسوائی کا سامنا کریں گے، مولانا عبدالرحمن رفیقسعودی پاکستان پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطتربیلا توسیعی پن بجلی منصوبہ؛ کھدائی کے دوران چٹان گرنے سے پانی پاور ہاؤس میں داخل12 صوبوں کا معاملہ، آئینی ترامیم آئندہ سال منظور ہوئیں تو عملدرآمد 2029 انتخابات کے بعد ہوگامیرا خیال ہےکہ پاکستان میں انتظامی یونٹس بنائےجائیں، خواجہ آصفاوباڑو کے رہائشی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کامران محمود عباسی کا الزام، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہپی۔بی۔ 44 میں ترقیاتی منصوبوں پر عوام کا اظہار تشکرعوام کو علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر رفیق گنیہ

سیاسی مخالفین کی کردار کشی کرنے والے خود رسوائی کا سامنا کریں گے، مولانا عبدالرحمن رفیق

جمعیت علماء اسلام کی قیادت کی کردار کشی اور پگڑیاں اچھالنے کی مذموم کوششیں کرنے والے خود رسوائی کا سامنا کریں گے۔ حکومتی عناصر سیاسی انتقام اور منفی پروپیگنڈے کے بجائے اپنی گریباں میں جھانکیں ارباب اختیار اور اس کے حامی عناصر اوچھے ہتھکنڈوں اور غیر سنجیدہ سوشل میڈیا مہمات کے ذریعے سیاسی آوازوں کو دبانے کے بجائے مہذب سیاسی رویوں اور دلیل کی زبان اختیار کریں۔ سیاسی مخالفین کی کردار کشی کسی باشعور اور جمہوری معاشرے کا شیوہ نہیں ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے۔مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ()
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، مولانا محب اللہ، مولانا محمد ایوب، شیخ مولانا عبدالاحد محمد حسنی، مولانا سعید احمد، حافظ سراج الدین، مفتی محمد روزی خان بادیزئی، مولانا محمد شعیب جدون، رحیم الدین ایڈووکیٹ اور مولانا محمد عارف شمشیر نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کی قیادت کی کردار کشی اور پگڑیاں اچھالنے کی مذموم کوششیں کرنے والے خود رسوائی کا سامنا کریں گے۔ حکومتی عناصر سیاسی انتقام اور منفی پروپیگنڈے کے بجائے اپنی گریباں میں جھانکیں جمعیت علماء اسلام کی قیادت کا دامن کرپشن اور بدعنوانی سے پاک ہے جن کے اپنے دامن کرپشن کے داغوں سے آلودہ ہوں انہیں دوسروں کے احتساب کا نعرہ زیب نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اے آئی کے ذریعے سیاسی قیادت کی جعلی تصاویر اور من گھڑت مواد تیار کرکے ان کی تضحیک اور کردار کشی کا سلسلہ ملکی سیاست میں رواداری شائستگی اور اخلاقی اقدار کے لیے زہرِ قاتل ہے۔ سیاسی اختلافات کا جواب دلیل اور کارکردگی سے دیا جانا چاہیے نہ کہ ذاتی حملوں کردار کشی اور انتقامی ہتھکنڈوں کے ذریعے ایسے منفی رجحانات کو فروغ دینا نہ صرف سیاسی ماحول کو پراگندہ کرتا ہے بلکہ معاشرتی اقدار کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ سیاست میں اختلافِ رائے اور حکومتی پالیسیوں و کارکردگی کا تنقیدی جائزہ جمہوری حق ہے جسے کسی صورت دبایا نہیں جاسکتا۔ حکومت اور اس کے حامی عناصر اوچھے ہتھکنڈوں اور غیر سنجیدہ سوشل میڈیا مہمات کے ذریعے سیاسی آوازوں کو دبانے کے بجائے مہذب سیاسی رویوں اور دلیل کی زبان اختیار کریں۔ سیاسی مخالفین کی کردار کشی کسی باشعور اور جمہوری معاشرے کا شیوہ نہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *